کون سا بھارتی گلوکار ایک گانے کے پچیس لاکھ روپے لیتا ہے؟

اپنی آواز کے جادو سے بالی ووڈ فلموں کی شہرت کو چار چاند لگانے والے گلوکار ایک فلمی گانے کا معاوضہ دس سے پچیس لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں . یہ ایک حقیقت ہے کہ بالی ووڈ فلموں کی مقبولیت کا زیادہ انحصار ان میں کام کرنے والے اداکاروں پر ہوتا ہے لیکن یہ بھی درست ہے کہ روایتی طور پر بھارتی فلموں کے گانے بھی اپنی جگہ خوب دھوم مچاتے ہیں. اکثر شائقین گانے دیکھنے کے دوران یہ تک بھول جاتے ہیں کہ اداکار جن گانوں کو گانے کی اداکاری کر رہے ہیں ان کے پیچھے چھپی آوازیں کن گلوکاروں کی ہیں، آج ہم آپ کو بھارتی فلم انڈسٹری کے ایسے ہی پلے بیک سنگرز کے متعلق بتائیں گے کہ وہ اپنے گانوں کا کتنا معاوضہ لاتے ہیں۔
دلوں کو موہ لینے والی آواز اور رومانوی گانوں کے بادشاہ اری جیت سنگھ ان چند گلوکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بہت ہی کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی، اری جیت نے اب تک ان گنت سپر ہٹ گانے گائے اور 35 سالہ گلوکار کے چاہنے والوں کی تعداد بھی حیران کن ہے، بھارتی میڈیا کے مطابق اری جیت سنگھ اپنے ایک گانے کے 15 لاکھ بھارتی روپے لیتے ہیں۔
منفرد آواز کی مالک نیہا ککڑ سے یقیناً کون ناواقف ہوسکتا ہے، انڈین آئیڈل سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی نیہا ان گلوکاروں میں شامل ہیں جنہیں صفِ اول کی گلوکارہ سمجھا جاتا ہے، نیہا ککڑ فلموں میں اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے کے گلوکار ادیتیا پراتیک سنگھ المعروف بادشاہ اپنے ایک گانے کا 20 لاکھ روپے معاوضہ وصول کرتے ہیں۔
اسی طرح کوئل جیسی میٹھی آواز اور کئی ایوارڈز اپنے نام کرنے والی شریا گھوشال نے بہت ہی چھوٹی عمر سے بالی ووڈ کی فلموں میں گیت گانے شروع کر دیئے تھے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ اپنے ایک گانے کے 20 سے 25 لاکھ روپے لیتی ہیں۔پراتیک بچن المعروف بی پراک جن کے گانے من بھریا اور تیری مٹی نے خوب داد سمیٹی، اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ وصول کرتے ہیں۔دم دار آواز والی سنیدھی چوہان کو جوشیلی گلوکارہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، سنیدھی بھی اپنے ایک گانے کے 10 سے 15 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ لیتی ہیں

Related Articles

Back to top button