ہالی ووڈ سٹار جانی ڈیپ کس فلم میں جلوہ گر ہونے والے ہیں؟


ہالی ووڈ کے سپر سٹار اور بحری قزاق جیک سپارو کے نام سے پہچان بنانے والے جانی ڈیپ کی معروف سیریز ’’ پائریٹس آف دی کیریبین‘‘ میں دوبارہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے جا رہے ہیں۔

جونی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کے درمیان طلاق کے بعد کے معاملات طے پا جانے کے بعد ہالی ووڈ فلم کمپنی ڈزنی کی جانب سے جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی ڈیل کی پیشکش کی گئی ہے۔ ڈزنی اور جونی ڈیپ فلم سیریز ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی نئی فلم بنانے کے لیے رابطے میں ہیں، پائریٹس آف دی کیریبین‘ ہالی ووڈ کی مشہور فلم فرنچائز میں سے ایک ہے جس کی کہانی ایک ایسے مزاحیہ مگر شاطر اور خطرناک قزاق کے گرد گھومتی ہے جو مختلف مہمات پر جاتا ہے اور لوگوں کی جانیں بچاتا ہے۔

پائریٹس آف دی کیریبین‘ فلم جونی ڈیپ کی دنیا بھر میں پہچان بنی ہے جس کے باعث عوام جونی ڈیپ کو ان کے فلمی نام ’جیک سپیرو‘ سے زیادہ جانتے اور پہنچاتے ہیں۔

جونی ڈیپ اپنی اہلیہ ایمبر ہرڈ کے ساتھ گھریلو تشدد کے کیس میں الزامات کے باعث 2018 میں ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کی آخری ریلیز ہونے والی ’فلم ڈیڈ مین ٹیلز نو ٹیلز‘ کے بعد فرنچائز سے فارغ کر دیئے گئے تھے۔

2009 میں فلم ’’دی رم ڈائری‘‘ کے سیٹ سے شروع ہونے والی اس محبت کے بعد جونی ڈیپ اور ایمبر ہیرڈ 2015 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، جس کے بعد 2016 میں ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کے الزامات لگا کر طلاق لینے کا فیصلہ کیا۔ 2017 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی لیکن 2018 میں ایمبر ہرڈ کی جانب سے امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ میں لکھے جانے والے کالم کے باعث معاملہ گھمبیر ہوگیا جس میں ایمپر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر تشدد کا الزام لگایا۔

اسی الزام کے باعث 2018 میں جونی ڈیپ کو ’پائریٹس آف دی کیریبین‘ سے نکال دیا گیا، 2019 میں جونی ڈیپ کی جانب سے ہرجانے کا دعویٰ کیا گیا تو 2020 میں ایمبر ہرڈ کی آڈیو کال کا معاملہ زیر بحث رہا، جون 2022 میں عدالت نے جونی ڈیپ کے حق میں فیصلہ تو کیا لیکن دونوں کو ایک دوسرے کو ہتک عزت کے ہرجانے دینے کا کہا تھا۔
جونی ڈیپ 2003 سے لیکر 2018 تک پائریٹس آف دی کیریبین کی پانچ فلموں میں کام کر چکے ہیں لیکن فرنچائز سے نکالے جانے کے بعد جونی ڈیپ نے کہا تھا کہ وہ ڈزنی کے ساتھ مزید کام نہیں کریں گے کیونکہ عدالتی فیصلے کے بغیر انہیں مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

جونی ڈیپ اور ڈزنی کے درمیان ہونے والے رابطوں پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں، گرش جوہر نامی ایک صارف اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘ڈزنی نے جونی ڈیپ کے پائریٹس آف دی کیریبین فرنچائز میں واپس آنے کے لیے معافی نامے کے طور پر جونی ڈیپ کو 301 ملین روپے کی پیشکش کی ہے۔

زینب نامی صارف لکھتی ہیں کہ بس ایک بار مجھے بھی زندگی میں کبھی ایسی معافی مل جائے، لوسی نامی صارف لکھتے ہیں کہ جونی ڈیپ کی بطور جیک سپیرو واپسی، اُمید کرتا ہوں ڈزنی معافی نامہ چھاپے گا۔

Related Articles

Back to top button