2023 کی ناکام ترین فلمیں جو اپنا بجٹ بھی پورا نہ کرسکیں

بالی ووڈ فلمز تو بننے کے دوران ہی 100 کروڑ کلب میں شمار کی جاتی ہیں، لیکن رواں برس کچھ فلمیں ایسی بھی ریلیز ہوئیں جوکہ اپنا بجٹ تک پورا نہیں کر پائیں۔انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق 2023 میں فلاپ ہونے والی فلموں میں کنگنا رناوت، ٹائیگر شروف اور کارتک آریان کی فلمیں شامل ہیں، یاد رہے کہ وویک اگنی ہوتری کی فلم کشمیر فائلز کرونا کی وبا کے بعد 250 کروڑ روپے عبور کرنے والی پہلی ہندی فلم تھی۔اس فلم میں کنگنا رناوت نے ایئر ہوسٹس کا کردار ادا کیا اور اس کی کارکردگی وہ نہیں رہی جو توقع کی جا رہی تھی، فلموں کی بزنس کارکردگی کے اعدادوشمار کی ویب سائٹ سیسنیک کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم ’تیجس‘ نے انڈیا میں صرف چھ کروڑ دو لاکھ روپے کا بزنس کیا، سرویش میوارا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ایک خطرناک مشن پر جانے والی ایئرفورس پائلٹ کی زندگی پر فلمائی گئی ہے۔فلم کے دیگر کرداروں میں انشُل چوہان، ورن مترا، اشیش ودیارتھی، موہن اگشی شامل ہیں۔ٹائیگر شروف اور کریتی سینن کی ایکشن فلم گنپتھ ’دوسہرا تہوار‘ کی چھٹیوں کے دوران ریلیز ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی نہ کر سکی۔فیوچرسٹک فلم جس میں امیتابھ بچن بھی ایک اہم کردار میں نظر آتے ہیں انڈیا میں صرف 13 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔ وکاس بہل فلم گنپتھ کے مصنف اور ہدایت کار ہیں۔ویویک اگنی ہوتری کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی ویکسین وار‘ انڈیا میں ناکام رہی جس نے ڈومیسٹک باکس آفس پر صرف 10 کروڑ 33 لاکھ روپے کا کاروبار کیا، پلوی جوشی اور آئی ایم بدھا کی فلم ’دی ویکسین وار‘ رواں برس 28 ستمبر کو ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز ہوئی تھی۔ فلم میں نانا پاٹیکر، پلوی جوشی، انوپم کھیر اور رائما سین نے کردار ادا کیا۔فلم چندر مُکھی 2 میں کنگنا رناوت اور راگو لارنس نے مرکزی کردار نبھایا۔ 28 ستمبر کو تمام زبانوں میں ریلیز ہونے والی فلم صرف 39 کروڑ 21 لاکھ روپے کا بزنس کر سکی۔چندر مُکھی 2 بلاک بسٹر تامل فلم چندر مُکھی کا سیکوئل ہے جس میں رجنی کانتھ اور جیوتھیکا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔فلم ’سیلفی‘ 2009 میں بننے والی ملیالم مووی فلم ڈرائیونگ لائسنس کا ری میک ہے جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا۔ ’فلم سیلفی‘ دہائی کے دوران سب سے کم بزنس کرنے والی فلم ہے۔’سیلفی‘ فلم کے ہدایت کار راج مہتا ہیں جسے پرتھوی راج پروڈکش نے پروڈیوس کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 100 کروڑ روپے کے بجٹ سے بننے والی فلم رواں برس فروری میں ریلیز ہوئی اور اس نے صرف 17 کروڑ تین لاکھ روپے کا کاروبار کیا۔

Related Articles

Back to top button