میری نیلم منیر سے شادی کی افواہیں پھلانے والے باز آ جائیں

معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی لڑکی کے ساتھ کسی لڑکے کا نام جوڑنا باعث شرم ہوتا ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں احسن خان نے بتایا کہ ان کی شادی کو 16 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کے چار بچے ہیں، جن میں سے دو بیٹیاں ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ ان کی پڑوسن تھی اور ان کے خاندان کے اہلیہ کے خاندان سے دیرینہ تعلقات تھے، جس وجہ سے ان کی شادی خاندان کی مرضی سے بھی ہوئی تو پسند کی شادی بھی کہلائی۔دوسری شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مذہب اسلام میں اس کی اجازت ہے لیکن وہ اجازت بھی مشروط ہے اور انہیں نہیں لگتا کہ انہیں دوسری شادی کی ضرورت ہے جب کہ دوسری شادی ضرورت کے تحت کرنی چاہئیے۔ساتھ ہی انہوں مسکراتے ہوئے کہا کہ لیکن کسی بھی شخص کا ارادا بدلتے دیر نہیں لگتی۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ دوسری شادی کرنے والا شخص اپنی پہلی بیوی اور بچوں کے ساتھ مخلص نہیں ہوتا، وہ ان کے بجائے صرف اپنا سوچتا ہے، اس لیے وہ دوسری شادی کرتا ہے۔انہوں نے اپنی گوری رنگت کے حوالے سے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی گوری رنگت کے مالک تھے، انہوں نے 12 سال کی عمر میں شوبز میں کام کرنا شروع کیا اور انہوں نے پہلی بار 18 برس کی عمر میں فلم میں کام کیا۔

نیلم منیر سے شادی اور تعلقات کی افواہوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بات معیوب لگتی ہے کہ لوگ ان کی اور نیلم منیر کی شادی کی افواہیں پھیلاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور شوز میں بھی ایک ساتھ شرکت کرتے رہے ہیں تو لوگوں کو ان کی جوڑی پسند آتی ہے اور اسی بنیاد پر ان کی شادی کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن انہیں ایسی افواہیں سن کر حیرانگی ہوتی ہے اور انہیں شرم بھی آتی ہے کہ ان کا نام کسی لڑکی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔

احسن خان کے مطابق لوگوں کو کسی بھی لڑکے کا نام کسی لڑکی کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہئیے، کیوں کہ اس سے لڑکی کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔اداکار کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر شاید انہیں اتنا مسئلہ نہ ہو، جتنا اداکارہ کو ہوتا ہوگا، کیوں کہ لڑکوں کو ایسی باتوں سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی لیکن لڑکیوں کے لیے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے نیلم منیر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے کی بات کو نامناسب اور شرمناک قرار دیا۔

یاد رہے کہ احسن خان کی فاطمہ کے ساتھ شادی 2008 میں ہوئی تھی، اداکار اب 2 بیٹے اور 2 بیٹیوں کے باپ بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل خوبرو اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا تھا کہ اگر اداکار احسن خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے شادی کر لیتیں کیونکہ وہ انہیں اداکارہ بننے سے قبل بے حد پسند کرتی تھیں لیکن شادی کے لیے پروپوز کرنے میں انہیں دیر ہوگئی۔ایک انٹرویو کے دوران احسن خان نے صبا قمر سے سوال پوچھا کہ ’کسی ایسے ہیرو کا نام بتائیں جو شادی شدہ نہ ہوتا اور آپ بھی کسی کے ساتھ تعلق میں نہ ہوتیں اور آپ انہیں شادی کے لیے پروپوز کر لیتیں۔‘صبا قمر نے فوراً احسن خان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ ’جب میں اداکارہ نہیں تھی تو میں نے کہیں سے احسن خان کا نمبر لے لیا تھا اور انہیں میسجز اور کالز کرتی تھی۔ صبا قمر نے بتایا کہ ’مجھے پھر ان سے پیار ہوگیا اور جب ان سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا تھا تو احسن خان کی زندگی میں بھابھی آگئیں اور مجھے دیر ہوگئی۔‘اس دوران احسن خان نے کہا کہ ’میں سمجھتا رہا کہ صبا قمر کا کہیں اور رشتہ ہوچکا ہے یا وہ لوو میرج نہیں کریں گی۔‘

Related Articles

Back to top button