عامرلیاقت کا تیسری بیوی کو شوبزمیں لانے پریوٹرن

تحریک انصاف کے رنگیلے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو شوبز میں لانے کا اعلان کرنے کے بعد یوٹرن لے لیا ہے اور

واضح کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ ’رمضان شو‘ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اس سے پہلے انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کی طرح تیسری اہلیہ کو بھی شوبز انڈسٹری میں لائیں گے اورانکی انٹری ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن سے ہوگی جو وہ مل کر کریں گے۔ عامر لیاقت نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اپنی اہلیہ کو ’اردو فلکس‘ کے ڈراموں میں بھی کام دلوائیں گے۔

تاہم اس انٹرویو کے ایک ہفتے بعد ہی انہوں نے اپنا ذہن بدل لیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے تاحال کسی ٹی وی چینل پر اپنی تیسری اہلیہ کے ہمراہ رمضان شو یا ٹرانسمیشن کرنے سے متعلق کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا یے۔ عامر لیاقت نے حیران کن طور پر تیسری بیوی کے ساتھ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا بھی قرار دے دیا اور اپنی ہی کہی ہوئی بات سے مکر گئے، انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی تیسری بیوی کو نہ تو کسی رمضان ٹرانسمیشن میں ساتھ لے کر آئیں گے اور نہ ہی وہ سکرین پر نظر آئیں گی۔

پچھلے مہینے دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے عامر لیاقت نے بتایا کہ ان کی بیوی مکمل طور پر گھریلو خاتون ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ اس برس رمضان ٹرانسمیشن اس لیے نہیں کریں گے کہ کیونکہ وہ اپریل میں ایک انٹرنیشنل اینیمیٹڈ فلم میں ڈبنگ کے کام میں مصروف ہو جائیں گے۔

خیال رہے کہ عامر لیاقت نے خود سے 33 سال چھوٹی سیدہ دانیہ شاہ سے شادی کی تصدیق 10 فروری کو کی تھی، عامر لیاقت شادی کے بعد سے دانیہ کے ہمراہ انسٹا گرام پر اپنی رومانوی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں، جس پرانہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، تاہم اس کے باوجود وہ لوگوں کی پرواہ کیے بغیر مواد شیئر کرتے رہتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ جلنے والے جلتے رہیں، ہم تو مزے کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی شادی دسمبر 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔ ان کے پہلی بیوی بشریٰ اقبال سے دو جواں سالہ بچے بھی ہیں، ان کی دوسری شادی ماڈل طوبیٰ انور سے جولائی 2018 میں ہوئی تھی جنہوں نے 9 فروری 2022 کو خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔

اداکار عفان وحید کی بار بار شادی کی خبر کیوں اڑتی ہے؟

دوسری بیوی کی جانب سے خلع کے چند گھنٹوں بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کی تصدیق کی تھی، اہنی شادیوں کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی طوبیٰ سے علیحدگی اختیار کی ہے، دونوں نے خلع کے کاغذات بھجوائے تھے لیکن میں اس سلسلے میں عدالت نہیں گیا لہٰذا شرعی طور پر طلاق نہیں ہوئی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ اگر طوبیٰ دوسری شادی کرتی ہیں تو یہ زنا ہوگا کیونکہ شرعی طور پر ہمارے درمیان علیحدگی نہیں ہوئی ہے

Aamir Liaqat’s third wife to be brought to showbiz Urdu news

 

Related Articles

Back to top button