ابرارالحق کی بھارتی فلم ساز کو گانا گفٹ کرنے کیلئے شرط

عمرانڈو بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار ابرار الحق کا مشہور گانا ’’نچ پنجابن نچ‘‘ ایک بھارتی فلم کے لیے چوری کیے جانے پر تنقید کا سلسلہ تو جاری تھا

لیکن اب ابرار الحق نے بھارتی فلم ساز کو آفر دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کشمیر کی آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں تو وہ اپنا گانا انہیں گفٹ کر دیں گے

۔ ابرار الحق نے یہ اعلان بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی جانب سے اپنا گانا فلم ‘جگ جگ جیو‘ میں چوری کر کے شامل کرنے کے بعد کیا، ابرار نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری میں ان کا تیسرا یا چوتھا گانا چوری کیا گیا ہے۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب ان کے گانے چوری کیے گئے تب تو وہ خوش ہوئے تھے کہ بھارتیوں نے ان کا گانا چوری کر کے فلم میں شامل کر لیا مگر اب چونکہ ڈیجیٹل میڈیا کا دور ہے اور بھارتی ان کے گانوں سے اربوں روپے کما رہے ہیں تو یہ عمل ناقابل قبول ہے۔

ابرار الحق کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کے لوگ اربوں روپے فلموں پر خرچ کرکے اربوں روپے کماتے ہیں مگر ان میں تخلیقی صلاحیت نہیں، ان کے پاس اچھے میوزک کمپوزر ہی نہیں ہیں۔ ابرار نے اپنے گانے ’نچ پنجابن نچ’ کو کرن جوہر اور ان کی ٹیم کی جانب سے چوری کیے جانے کے عمل کو نامناسب اور غلط قرار دیا اور کہا کہ انہیں لوگوں نے بتایا کہ ان کا گانا چوری کرلیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں ابرارالحق نے واضح کیا کہ نہ تو ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس فروخت کیے اور نہ ہی گانے کو بھارتی فلم میں شامل کرنے کی اجازت دی، گانا چوری کیے جانے کے بعد بھارت، پاکستان اور برطانیہ میں اپنے وکلا سے مشورہ کیا، گلوکار نے واضح کیا کہ تاحال نہیں سوچا کہ وہ کتنے پیسوں کا ہرجانہ دعویٰ دائر کریں گے، عین ممکن ہے کہ وہ ڈھیر ساری رقم کا مطالبہ کریں اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ معمولی چیز پر گانے کے رائٹس بھارتیوں کو دے دیں، ہوسکتا ہے کہ وہ اسی بات پر ہی بھارتیوں کو گانا بطور تحفہ دیں کہ وہ کشمیر کی آزادی کا نعرہ لگائیں۔ابرار کا کہنا تھا کہ ان کے چوری شدہ گانے کی فلم کے اداکار یہ نعرہ لگائیں کہ کشمیر آزاد ہے تو وہ انہیں گانا بطور تحفہ دے دیں گے، ’نچ پنجابن نچ‘ کرن جوہر کی آنے والی فلم ’جگ جگ جیو‘ میں شامل ہے، جس کا ٹریلر چند روز قبل ہی جاری کیا گیا تھا۔

سابق فوجیوں کی سوسائٹی فوجی قیادت کے خلاف کیوں ہو گئی؟

ابرار نے یہ گانا 2002 میں اسی نام سے اپنے میوزک البم میں جاری کیا تھا، جسے بعد ازاں پاکستانی فلم ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بابر علی، معمر رانا اور اداکارہ نور پر فلمایا گیا تھا۔ تاہم بھارتی میوزک کمپنی ٹی سیریز نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل سے خریدے، ’نچ پنجابن نچ‘ گانے کو پہلی بار یکم جنوری 2002 کو آئی ٹیون پر جاری کیا گیا۔ جسے بعد ازاں ’ون مووی باکس‘ نامی یوٹیوب چینل کی ملکیت ’لولی وڈ کلاسک‘ نامی چینل پر ریلیز کیا گیا اور اس نے کمپنی سے ’نچ پنجابن نچ‘ کے کاپی رائٹس حاصل کیے۔

Related Articles

Back to top button