اداکارہ گل رعنا شوبز سے میدان سیاست میں آ گئیں

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گل رعنا نے شوبز کی دنیا سے سیاست کے میدان میں انٹری ڈالتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ چونکہ انکے والد سیاست سے تعلق رکھتے تھے، اس لیے ان کے دوستوں سے مل کر انہیں ہمیشہ اچھا لگتا تھا اور اسی کا ان کی شخصیت پر اثر پڑا۔ گل رعنا کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حصہ لیں گی اور سندھ اسمبلی کی رکن بننا چاہیں گی۔ لیکن انہوں نے واضح کیا کہ وہ عہدے کے حصول کے لیے سیاست میں نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ گل رعنا نے اپنی جانداری اداکاری سے ناظرین کے ذہنوں پر ایسی چھاپ چھوڑی ہے کہ اب ان کے بغیر والدہ اور ساس کے کردار کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا، اداکارہ کے انداز بیان نے انہیں ہر نئے پراجیکٹ کا لازمی حصہ بنا دیا ہے، آج وہ نہ صرف خود ایک جانی پہچانی اداکارہ بن چکی ہیں بلکہ ان کے بیٹے عاصم اظہر بھی پاکستان کے ایک مقبول گلوکار اور اداکارہ ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ ناظرین کو منفی کرداروں کو بہت زیادہ سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے، مداحوں سے بھی شکوہ کیا کہ کردار کو پسند نہیں کرتے تو کردار کی بات تو کیا کریں، اداکار کے پیچھے نہ پڑ جایا کریں۔ گل رعنا نے بتایا کہ اپنے نئے ڈرامے کیلئے ہدایت کار کے کہنے پر اپنا رنگ سانولا کیا کیونکہ یہ ان کے کردار کی ڈیمانڈ تھی، اداکارہ نے اکلوتے بیٹے عاصم اظہر کی حال ہی میں ایک نو آموز اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی کے ساتھ منگنی ہوئی ہے۔ گل رعنا اب باقاعدہ طور پر حقیقی زندگی میں بھی ساس بن گئی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ ساس بن کر انجوائے کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بہو کو ایک

مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا

اچھی انسان ہونا چاہئے، کچھ گھروں میں بہوئیں صرف کام کرنے کے لیے لائی جاتی ہیں لیکن وہ ایسا نہیں سمجھتیں۔
گل رونا نے واضح کیا کہ صرف گالی دینا ہی بد تمیزی نہیں ہوتا، آپ کی چھوٹی سی حرکت بھی بدتمیزی بن جاتی ہے، میں نے عاصم کو بھی کہا ہے کہ میں اپنی بہو سے کوئی بد تمیزی برداشت نہیں کروں گی۔ اداکارہ نے بتایا کہ کام کی مصروفیت کی وجہ سے اکثر وہ کام پر جاتی ہیں تو عاصم سو رہے ہوتے ہیں اور جب وہ واپس آتی ہیں تو عاصم اپنے کام میں مصروف ہوتے ہیں اس لیے ان کے پاس اس سے مل بیٹھنے کا وقت نہیں ہوتا تاہم عاصم جتنا بھی مصروف ہو وہ روزانہ کام سے واپس آ کر میرے کمرے سے ضرور ہو کر جاتا ہے۔ گل رعنا کا کہنا تھا کہ سب کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا چاہئے، وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہو، اداکار ہو یا کھانا بنانے والا۔

Related Articles

Back to top button