اداکارہ ماہرہ خان آج بھی سابق شوہر کی معترف

معروف اداکارہ ماہرہ خان نے علیحدگی کے باوجود سابق شوہر اور سسرال کی معترف ہیں۔
نجی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ بیٹے کی پرورش سے متعلق سابق شوہر اور سسرال نے مثبت کردار ادا کیا۔
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر بیٹے کے معاملے میں خاصے مددگار ہیں، خدا کا شکر ہے کہ بیٹے اذان کے لیے سابق شوہر، ان کی فیملی اور میری فیملی ایک ہی پیج پر ہیں، تمام افراد بیٹے کے معاملے میں بالکل لاپرواہی نہیں برتتے۔
شوہر بدلی کی کہانی، شیزا اور فضا سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ نے دوران شو اپنے سابق سسر کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جب بھی کوئی انٹرویو آئے تو ان کے سابق سسر فوری کال کر کے انہیں سراہتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ آج بھی اپنے سابق سسر کے نزدیک ہیں اور وہاں سب کے ان سے آج بھی اچھے تعلقات ہیں، دوران گفتگو ماہرہ نے اعتراف کیا کہ ان کے لیے علیحدگی کا وقت خاصا مشکل تھا۔