سلمان کے بعد کترینہ کیف اور شوہر کو قتل کی دھمکیاں

بھارت میں جرائم پیشہ گینگ عام افراد کیساتھ سیلیبرٹیز کے لیے بھی خطرہ بن گئے ہیں، معروف سکھ گلوکار سدھو موسے والا عرف شبھ دیپ سنگھ کے قتل کے بعد بھارتی فلمی انڈسٹری کے دیگر کئی معروف سٹارز کو بھی قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشال کو قتل کی دھمکیاں دینے والے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جوڑے کو دھمکیاں سوشل میڈیا کے ذریعے دی گئیں، اس سلسلے میں کترینہ کے شوہر بھارتی اداکار وکی کوشال کا کہنا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے انسٹاگرام پر دھمکی آمیز میسج پوسٹ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو رواں سال 30 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا جس کی ذمہ داری کینیڈا میں مقیم گینگسٹر گولڈی برار نے قبول کی تھی، اس کے بعد سے پولیس نے کئی افراد کو اس کیس میں گرفتار کیا تھا، جس میں سے لارنس بشونی بھی ہیں، جن سے آج کل تفتیش جاری ہے۔ پانچ جون کو سلمان خان اور ان کے والد کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، اس سے پہلے قتل کی دھمکیاں ملنے کے بعد سلمان خان اپنی حفاظت کی خاطر اسلحہ لائسنس بنوانے پولیس کے پاس پہنچ گئے تھے۔ یاد رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی نے 13 جولائی کو انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ بشنوئی کا کہنا تھا کہ سمپت نہرا نامی گینگسٹر کو سلمان خان کو مارنے کے لیے ممبئی بھیجا تھا جنہوں نے ادکار کے گھر کے قریبی مقامات کی ریکی بھی کی تھی۔

شہباز شریف حکومت نے اب تک کون سی بڑی غلطیاں کی ہیں؟

واضح رہے کہ دہلی اور پنجاب پولیس اس وقت معروف گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں سدھو پر فائرنگ کرنے والے دو شوٹرز کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ سدھو موسے والا پر گولیاں چلانے والے دو شوٹرز کی ہلاکت کے بعد سدھو کے والد مجرموں کی شناخت کے لیے پولیس سٹیشن پہنچے تو کہا کہ یہ ابھی شروعات ہے، ہم مزید سراغ لگائیں گے، تاکہ آئندہ کسی نوجوان کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button