ڈاکٹر عامر لیاقت نے تیسری شادی رچا لی

پی ٹی آئی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی رچا لی، انسٹا گرام پر عامر لیاقت کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر مداحوں کو تیسری شادی کی اطلاع دی گئی۔ عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ گزشتہ روز 18 سالہ دانیہ شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے طلاق حاصل کر لی

اہلیہ کے تعارف میں عامر لیاقت نے لکھا کہ دانیہ کا تعلق لودھراں کے ایک معزز نجیب الطرفین سادات خاندان سے ہے۔ عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں سرائیکی خاندان کی تعریف کی اور مداحوں سے اپنے اور اہلیہ کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ دوسری جانب عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ نے بھی عامر لیاقت کے ہمراہ شادی کی تصویر شیئر کی بعد ازاں دانیہ شاہ نے اپنے نئے گھر کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

Related Articles

Back to top button