ارمینہ خان نے اداکارہ ریشم کے ناقدین کی کلاس لے ڈالی

پاکستانی نژاد برطانوی اداکارہ ارمینہ خان دریا میں مچھلیوں کو خوراک ڈالتے ہوئے ساتھ میں شاپر پھینک دینے پر تنقید کی زد میں آنے والی اداکارہ ریشم کے دفاع میں سامنے آ گئی ہیں اور الٹا ان کے ناقدین کی کلاس لی ڈالی ہے۔ ارمینہ خان نے ریشم پر تنقید کرنیوالوں پر برہم ہوتے ہوئے کہا کہ کچرے کو غلط جگہ پھینکنا پاکستان کا پرانا مسئلہ ہے لیکن ریشم نے ایسا بے دھیانی میں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ریشم تو دریا میں موجود مچھلیوں کو خوراک دینا چاہتی تھیں اور وہ انہیں پلاسٹک کھلانے کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ لیکن ناقدین نے ان کی اچھائی کی تعریف کرنے کی بجائے ان کو بے دھیانی میں کیے گئے عمل پر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

ابھیشک بچن سے پہلے ایشوریہ کی ایک اور شادی کا انکشاف

یاد رہے کہ ریشم کی ویڈیو چند روز قبل وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں دریا میں مچھلیوں کے لیے خوراک پھینکنے کے بعد پلاسٹک شاپر بھی پھینکتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ یہ ویڈیو خود ریشم نے اپنے فیس بک پیج پر شیئر کی تھی، اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر خوب تنقید کی اور ان کے عمل کو انتہائی افسوس ناک اور شرمناک قرار دیا، ریشم نے اپنے اس عمل پر دو مرتبہ معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ وہ دو مرتبہ کرونا کا شکار ہونے کے بعد شدید ذہنی مسائل کا شکار ہیں اور انہیں دریا میں پلاسٹک کے شاپر پھینکتے وقت اس بات کا احساس ہی نہیں تھا کہ وہ کچرا پھینک رہی ہیں۔ لیکن اب ارمینہ خان نے ان کی حمایت کرتے ہوئے ان افراد کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جو ریشم پر تنقید کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ارمینہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ریشم نے اپنی غلطی پر دوبار معافی مانگی جبکہ بطور پاکستانی ہمارے ذہن میں کچرے کو ہر جگہ پھینکنے کی بات رہتی ہے اور ہم میں سے ہر کوئی کبھی نہ کبھی ایسا کر بھی چکا ہے اور کچرے کو غلط جگہ پر پھینک بھی چکا ہوگا۔
اداکارہ نے لکھا کہ معافی مانگے جانے کے باوجود ریشم پر سخت تنقید پاکستانیوں کے ایک اور سنگین مسئلے کو ظاہر کرتی ہے اور یہ ثابت ہو رہا ہے کہ ہم نہ صرف کچرا عام جگہوں پر پھینکتے ہیں بلکہ دوسروں کو تنگ بھی کرتے ہیں۔ ارمینہ خان نے اسٹوری میں سوال بھی کیا کہ دوسرے لوگوں کو کچرا پھینکنے پر گالیاں دینے والے افراد میں سے کتنے ایسے لوگ ہوں گے جو کچرا صاف کرنے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے؟ اداکارہ نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ آئیں اور اپنے کام سے ثابت کریں کہ وہ صفائی پسند اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہیں ہیں۔ ارمینہ خان نے ایک اور اسٹوری میں واضح طور پر لکھا کہ وہ سچ میں ایسے افراد کو پسند نہیں کرتیں جو دوسروں کو تنگ کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button