حرامانی کا ٹی وی کے بعد یوٹیوب پر قسمت آزمائی کا فیصلہ

ڈرامہ انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کے بعد اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے نہ صرف اپنا یوٹیوب چینل کھول لیا ہے بلکہ کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پرفیوم بھی متعارف کروا دیا ہے۔ حرا مانی نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو سرپرائز دیئے ہیں، پہلے اداکاری کی، پھر کامیڈی کی اور پھر میزبانی میں بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گلوکاری بھی کی اور ڈراموں میں رونے دھونے کے کردار بھی ادا کیے۔ مگر اب وہ مداحوں کو ایک اور نیا سرپرائز دینے والی ہیں۔ حرا مانی نے بتایا کہ ایک تو وہ اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر رہی ہیں اور دوسرا کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے اپنا پرفیوم لانچ کر رہی ہیں۔

اداکار مانی کی اہلیہ حرا نے یوٹیوب چینل کھولتے ہی اس میں پہلی ویڈیو اپنے پرفیوم کی تشہیر کی چلائی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ وہ سرخ لباس میں اپنے ہاتھ میں پرفیوم کی بوتل پکڑے ہوئے اس کی تشہیر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

عمران خان کی جنونیت انہیں کہاں پہنچانے والی ہے؟

حرا مانی کی جانب سے یوٹیوب چینل لانچ کیے جانے کے بعد ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے اسے سبسکرائب کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کی پہلی ویڈیو کو ایک ہی گھنٹے میں کئی ہزار بار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ یاد رہے کہ حرا مانی سے قبل بھی کئی شوبز شخصیات اور ماڈلز اپنے یوٹیوب چینل متعارف کروا چکے ہیں جن پر وہ اپنی مصروفیات، میک اپ، فٹنیس، ڈائٹ اور ذاتی زندگی سمیت گلیمرس کی دنیا کی باتیں شیئر کرتی ہیں۔
حرا مانی کی طرح کئی اور شوبز شخصیات نے بھی اپنے پرفیومز، بیوٹی برانڈز اور کلاتھنگ برانڈز لانچ کر رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ حرا مانی یہ نہ تھی ہماری قسمت، ابن حوا، میں ہاری پیا، یوں تو ہے پیار بہت، کشف سمیت کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، وہ یہ وطن تمہارا ہے اور سواری جیسی میوزک ویڈیوز میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں، جبکہ ڈرامہ سیریل ’’یقین کا سفر‘‘ میں حرا کو بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری میں ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

Related Articles

Back to top button