ہریتک روشن کی نئی فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ کا ٹیزر ریلیز

اپنی سنہری آنکھوں، خوبصورت جسامت، بہترین ڈانس اور ایکشن سے بھرپور فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے بالی ووڈ سٹار ہریتک روشن نے اپنی نئی فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ کے ٹیزر کو ریلیز کر دیا ہے۔ یہ فلم 2017 میں ریلیز ہونے والی تامل فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں ہریتک روشن اور سیف علی خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فلم کی کہانی ایک پولیس افسر اور ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے جو ایک دوسرے کے ساتھ ’’چوہے بلی‘‘ کا کھیل کھیلتے ہیں، یوٹیوب پر اپلوڈ ہونے والے اس ٹیزر میں ہریتک روشن کو گینگسٹر کے روپ میں دکھایا گیا ہے جبکہ سیف علی خان نے پولیس افسر کا کردار نبھا رہے ہیں۔
’’وکرم ویدھا‘‘ کے ٹیرز میں ہریتک روشن بھرپور ایکشن میں نظر آ رہے ہیں جس کی وجہ سے فلم کی سینمیٹو گرافی کی بہت تعریف کی جا رہی ہے، تامل زبان میں یہ فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں آر مادھون نے پولیس افسر اور وجے سیتھوپاتھی نے گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ ہریتک روشن اور سیف علی خان کی یہ فلم 30 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، وکرم ویدھا کے ٹیزر کے بارے میں یوٹیوب صارفین بڑی تعداد میں تبصرے کر رہے ہیں۔
اجے نامی صارف نے کہا کہ یہ آدمی ہریتک روشن بالکل الگ بنا ہوا ہے، یہ کسی کی جگہ لینے نہیں آیا بلکہ اپنا کردار بنانے آیا ہے، مسٹر اے ڈی نے کہا کہ سیتھوپاتھی نے ویدھا کا کردار جاندار نبھایا تھا لیکن لگ رہا ہے ریتک بھی مایوس نہیں کریں گے، ریتک کے ویدھا کا انتظار ہے۔
روہت ڈیویڈی کا کہنا تھا کہ میں ریتک کی آںکھوں میں ہوش اُڑا دینے والا پاگل پن دیکھ رہا ہوں، یہ کیسا اچھا اداکار ہے، میں اب سے شاہکار کے لیے تیار ہوں۔ سید سعد بلال کہتے ہیں کہ میں 100 مرتبہ سے زیادہ دیکھ چکا ہوں صرف اس کے آخر میں بجنے والے بیک گراؤنڈ میوزک کی وجہ سے۔

ہریتک روشن کی نئی فلم ’’وکرم ویدھا‘‘ کا ٹیزر ریلیز

واضح رہے کہ ہریتک روشن نے اپنی فلم ’’کہو نہ پیا ہے‘‘ سے بھارتی فلم انڈسٹری میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی، ہریتک روشن کے والد راکیش روشن نے اس حوالے سے بتایا کہ فلم ’’کہو نا پیار ہے‘‘ کی کامیابی کے بعد ایک دن ہریتھک بے پناہ شہرت ملنے کی خوشی میں اپنے کمرے میں بیٹھا رو رہا تھا۔
راکیش کا کہنا تھا ہریتک نے مجھے بتایا کہ لڑکوں اور لڑکیوں سے بھری بسیں صرف مجھ سے ملنے کے لیے آتی تھیں، راکیش روشن کا کہنا تھا ہریتک نے بتایا کہ اس شہرت کی وجہ سے وہ کچھ سیکھنے، اداکاری اور اپنے کام پر توجہ نہیں دے پا رہے تھے۔
اس واقعے کے بعد فلمساز راکیش روشن نے اپنے بیٹے ہریتک روشن کو نصیحت کی کہ زندگی میں کسی بھی آنے والی تبدیلی کو کبھی بھی بوجھ نہ سمجھو بلکہ اسے قبول کر کے اس میں ہی جینا سیکھو۔ خیال رہے کہ اداکار ہریتھک روشن پہلی بار اداکارہ دپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ‘فائٹر’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button