ایف بی آر کا گلوکارہ آئمہ بیگ کی کار ضبط کرنے کا حکم

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ قرار دیتے ہوئے ان کی گاڑی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

ایف بی آر کے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئمہ نورالعین بیگ نے سال 2018، سال 2019، سال 2020 اور سال 2021 کا ٹیکس ادا نہیں کیا ہے جس وجہ سے وہ ایف بی آر ڈیفالٹ لسٹ میں آ گئی ہیں۔ ان کے ذمہ 85004885 روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں۔

8 کروڑ روپے انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر آئمہ بیگ کو نوٹس

ایف بی آر کی جانب سے مذید کہا گیا ہے کہ نادہندہ ہونے کی وجہ سے قانون ان کی جائیداد ضبط کر کے ٹیکس کی ادائیگی کا اختیار ایف بی آر کو حاصل ہو چکا ہے لہذا ان کی گاڑی جو انہوں نے 2021 کے گوشواروں میں ظاہر کی ہے اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں۔

ایف بی آر نے گاڑی ضبط کرنے کے لئے باقاعدہ ایک افسر بھی متعین کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ نے پی ایس ایل سیون کا ٹائٹل سانگ ریکارڈ کروا دیا ہے جو آئندہ ہفتے ریلیز ہو گا۔

Related Articles

Back to top button