کراچی کی ایریکا رابن پہلی مس یونیورس پاکستان بن گئیں

کراچی کی ایریکا رابن نے پہلی مس یونیورس پاکستان منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے، مس یونیورس پاکستان کے مقابلے میں لاہور کی حرا انعام، راولپنڈی کی جیسیکا ولسن، پنسلوانیا سے امریکی نژاد پاکستانی ملیکہ علوی اور پنجاب کی سبرینا وسیم بھی شامل تھیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایریکا رابن نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو، سب کو یہاں آنے کی دعوت دیتی ہوں، ایریکا رابن کا مس یونیورس کا ٹائٹل جیتنے کے بعد کہنا تھا کہ وہ پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کے لیے اس مقابلے کا حصہ بنی ہیں۔ایریکا رابن نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ پوری دنیا پاکستان کی ثقافت سے روشناس ہو، میں سب کو دعوت دیتی ہوں کہ پاکستان آ کر یہاں کی ثقافت اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ مس یونیورس پاکستان رواں برس نومبر میں ایل سلواڈور میں ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی، تاریخ میں پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے مقابلہ حسن’’ مس یونیورس‘‘ میں پاکستانی حسینائیں حصہ لیں گی۔رواں برس مس یونیورس مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کی حسیناؤں کے درمیان پہلی بار ایک پاکستانی خاتون بھی دکھائی دیں گی، ایریکا رابن کو چار دیگر فائنلسٹس کو شکست دینے کے بعد ’مس یونیورس پاکستان‘ کا تاج پہنایا گیا۔ ان پانچ فائنلسٹس کو 200 سے زائد پاکستانی خواتین کے پول سے منتخب کیا گیا تھا۔24 سالہ ایریکا رابن ایک پاکستانی فیشن ماڈل ہیں، جن کا تعلق کراچی سے ہے، وہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتی ہیں اور تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کی وکالت کرتی ہیں، ایریکا پاکستان کے کئی مشہور ملبوسات کے برانڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔مس یونیورس پاکستان مقابلے کی پہلی رنرزاپ 28 سالہ جیسیکا ولسن رہیں، جو پیشے کے لحاظ سے سائبر سیکیورٹی انجینئر ہیں، دیگر تین فائنلسٹس میں ملائکہ علوی، سبرینا وسیم اور 24 سالہ حرا انعام شامل تھیں، مقابلے کے منتظم یوگن گروپ کے پاس

کیا واٹس ایپ چیٹ کے دوران اشتہارات شامل ہونگے؟

مس یونیورس بحرین اور مس یونیورس مصر کے فرنچائز کے حقوق بھی ہیں۔

Related Articles

Back to top button