ارطغرل غازی کے عبدالرحمٰن غازی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےکراچی پہنچ گئے

دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک ڈرامہ سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں عبدالرحمٰن غازی کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےکراچی پہنچ گئے ۔

کراچی میں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بھی اپیل کی ہے۔

ترک اداکار جلال آل نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کراچی میں موسلا دھار بارش کے دوران گاڑی میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

جنرل امجد شعیب کا شہباز شریف پر کونسا الزام جھوٹا نکلا؟

جلال آل نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ہم پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کے متاثرین کی مدد کرنے کے لیے آپ کی امداد وصول کر رہے ہیں۔

ایک دوسری وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے بچوں کے ساتھ ہیں اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button