متنازع فلم ’دا کیرالا اسٹوری‘ پرپابندی لگ گئی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنیرجی نے ریاست میں متنازع فلم پر پابندی عائد کردی۔

متنازع فلم ’دا کیرالا اسٹوری‘ چند روز قبل ہی ریلیز ہوئی تھی، جس میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز کہانی بیان کی گئی ہے۔ مذکورہ فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ممتا بنیرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کی حکومت نے متنازع فلم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ ریاست میں امن و امان برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے اشتعال انگیز واقعات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ممتا بنیرجی نے فلم ’دا کشمیر فائلز‘ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم میں صرف ایک طبقے کو نشانہ بنایا گیا اور اسی طرح ’دا کیرالا اسٹوری‘ میں بھی ایک مسخ شدہ کہانی بیان کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button