انڈینز نے ایک اور پاکستانی گانے کی دھن چوری کر لی

بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی گانوں کے بول اور دھنیں چوری کرنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، حال ہی میں نے بھارتی اداکار سلمان خان کی ایک فلم کے لیے گلوکار ابرارالحق کا گانا چوری کیا گیا تھا لیکن اسکے لیے سلمان کو لینے کے دینے پڑ گئے تھے اور انھیں معافی مانگنا پڑی تھی۔ اب انڈین موسیقاروں کی جانب سے چوری کردہ گانوں کی اس لسٹ میں اب ایک اور گانا شامل ہوگیا ہے، جی ہاں! رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’’براہمسترا‘‘ کا گانا ’’کیسریا‘‘ پاکستانی گانے ’’لاری چھوٹی‘‘ کا چربہ نکلا۔
کیسریاُ‘ کو 17 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا جسے ارجیت سنگھ نے گایا ہے اور اسے رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ پر فلمایا گیا ہے، گانے کی موسیقی معروف موسیقار پریتم نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھی ہے۔
کیسریا‘ کے ریلیز ہوتے ہی صارفین نے سوشل میڈیا پر گانے کی دھن چوری کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس کی دھن پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ سے چوری کی گئی، زیادہ تر صارفین نے ’کیسریا‘ اور ’لاری چھوٹی‘ کی دھنوں کی آڈیوز شیئر کرتے ہوئے بھارتی موسیقار اور فلمی ٹیم پر تنقید کی اور بتایا کہ کتنی ننگی چوری کی گئی ہے۔

 

اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری میں گرفتار بابر غوری رہا

بعض لوگوں نے پاکستانی گانے کی دھن چرانے پر موسیقار پریتم کو مینشن بھی کیا جبکہ دیگر لوگوں نے فلم ‘براہمسترا‘ کی ٹیم کو بھی مینشن کیا، صارفین نے بھارتی موسیقار پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ پرانے پاکستانی گانے کو نئے ریپر میں ڈال کر فروخت کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ سراسر دھوکہ دہی اور بد دیانتی ہے۔ بھارتی موسیقار نے جس پرانے پاکستانی گانے ’لاری چھوٹی‘ کو کاپی کیا، اسے دو دہائیاں قبل ’لال‘ نامی بینڈ نے ریلیز کیا تھا، جسے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان المعروف ذلفی نے گایا تھا اور انہوں نے ہی اس کی دھن بنائی تھی۔
’لاری چھوٹی‘ گانا اتنا مقبول ہوا تھا کہ اسے 2007 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم ’اک چالیس کی لاسٹ لوکل‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا، جس میں ابھے دیول، نوازالدین صدیقی اور نہیا دھوپیا نے اداکاری کی تھی۔لاری چھوٹی‘ کو بالی وڈ فلم میں شامل کر کے اسے ممبئی کے تناظر میں فلمایا گیا تھا مگر اس وقت پاکستانی موسیقار کو کریڈٹ دیا گیا تھا لیکن اب موسیقار پریتم نے اس کی دھن چرا کر اس پر نیا گانا ’کیسریا‘ بنا ڈالا، جس کے ریلیز ہوتے ہی لوگوں نے ان پر دھن چوری کرنے کا الزام لگا دیا۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی بھارتی موسیقار نے پاکستانی گانے کی دھن چوری کی ہو، اس سے قبل بھی متعدد بار انڈین گلوکار ایسا کر چکے ہیں۔ ماضی میں بھارتی موسیقار نہ صرف پاکستانی گانوں کی دھنیں چوری کرتے رہے ہیں بلکہ وہ پورے کے پورے پاکستانی گانے بھی چوری کر کے ان میں تھوڑی تبدیلی کرکے انہیں گاتے رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار سلمان خان کی ایک فلم کے لیے نچ پنجابن نچ گانے والے معروف گلوکار ابرارالحق کا گانا بھی چوری کرلیا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے شدید احتجاج کیا تھا اور بھارتی موسیقار معافی مانگنے پر مجبور ہوگئے تھے۔

Related Articles

Back to top button