حمزہ شہباز کی فراغت پر شوبز شخصیات کے دلچسپ تبصرے

ملکی سیاست میں دلچسپی لینے والے شوبز سٹارز نے سپریم کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز کی جگہ پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے پر دلچسپ خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے ٹویٹر پر عمران خان پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا کہ لاڈلا اب بھی لاڈلا ہی ہے۔ پراجیکٹ عمران خان پر جتنی محنت اور پیسہ لگایا گیا، وہ سب کبھی فلش آؤٹ نہیں ہو سکتا، پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو پرویز الٰہی بھی کپتانی جدوجہد کا ہی پھل ہے۔ دوسری جانب اداکارہ منال خان نے انسٹاگرام پر عمران خان کی تصویر شیئر کی اور لکھا تھا، بالآخر پاکستان کو پہلی جیت مل گئی۔

اداکار منیب بٹ نے تو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی گرفتاری کا ہی مطالبہ کر ڈالا، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ آئین توڑنے پر دوست محمد مزاری کو گرفتار کیا جائے۔ اس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگرے دو ٹویٹس اور داغے۔ ایک میں انہوں نے لکھا کہ ایک کھلاڑی پوری پی ڈی ایم پر بھاری اور دوسرے میں حمزہ شہباز پر طنز کیا کہ صرف تھوڑی سی استعمال شدہ اچکن For Sale ہے۔

اداکار ارسلان نصیر نے بھی ٹویٹر کا محاذ سنبھالا اور کہا حمزہ بھائی !!! شیروانی فارغ ہے تو مجھے دے دیں، ولیمے پر کام آ جائے گی۔ پھر طنز کیا کہ وزارت ہے یا Turkish Ice-cream؟؟ اس کے بعد انہوں نے سٹیپلر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارے ایسے کیسے سی ایم نہیں رہے؟ حمزہ بھائی آپ کسی کی نہ سنیں۔ باقی چیزیں بعد میں دیکھتے ہیں، آپ سب سے پہلے تو شیروانی کو جسم سے Staple کروائیں اور آخر میں لکھا ایک زرداری ن لیگ پر بھاری۔

یوم تکبیر کی وجہ سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا

گلوکار جواد احمد نے عمران خان کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے انہیں منافق کہہ ڈالا، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ”کیا ملک سیاسی جماعتوں کی بجائے عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو مل کر چلانا چاہئے؟ انہوں نے کہا کہ جو دیوار پر لکھا جا چکا ہے افسوس کہ وہ اب بھی کوئی پڑھ نہیں پا رہا۔ عمران خان جیسی عفریت کو جیسے اس ملک پر مسلط کیا گیا ہے، وہ میرے جیسا محب وطن انسان برداشت نہیں کر پا رہا، منافق عمران پاکستان کو غاروں کے زمانے میں لے کر جا رہا ہے۔

اداکار بلال قریشی نے انسٹا گرام پر سپریم کورٹ کے لئے تالیاں پِیٹ ڈالیں اور لکھا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ امید ابھی باقی ہے۔ اداکار عمران عباس نے پاکستان کا جھنڈا اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس یادگار فتح پر پوری قوم کو مبارک باد۔ متنازع لکھاری خلیل الرحمان قمر نے لکھا کہ عدلیہ کے ہاتھوں تکبر کی موت۔ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت۔ مزاری کی رولنگ سے ڈپٹی سپیکرشپ کے مزار تک کی کہانی۔ عمران خان کی فین اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے تو ٹویٹس کی بھرمار ہی کر ڈالی۔ لکھتی ہیں ووٹ کو عزت مل ہی گئی بالآخر۔ پاکستان کا بھی حق ہے کہ وہ دنیا کے ساتھ چلے اور ہر پاکستانی تعلیم یافتہ اور خوشحال ہو اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم خود اپنی تقدیر کو بدلنے کے لئے تدبیر کرنا شروع کر دیں۔ جمہوریت زندہ باد، جمہور زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

اداکار محسن اکرام نے بلاول بھٹو زرداری کو مینشن کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری کے متعلق لکھا کہ ایک زرداری سب پہ بھاری۔ سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر پاکستان کا جھنڈا شیئر کیا اور لکھا، پاکستان زندہ باد۔

Related Articles

Back to top button