چار سالہ بچے نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کردیا

ابوظبی سے تعلق رکھنے والا 4 سالہ سعید رشید المہیری کتاب لکھنے والا دنیا کا کم عمر ترین مصنف بن گیا۔

گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق 4 سالہ بچے نے The Elephant Saeed and the Bear کے نام سے کتاب لکھی ہے جس کی 9 مارچ 2023 کو ایک ہزار کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔

سعید رشید المہیری دنیا کا کم عمر ترین مصنف ہے جس نے کتاب لکھ کر سب کو حیران کردیا ہے، اس کی عمر 4 سال 218 دن ہے۔

سعید رشید کی لکھی کتاب دو جانوروں کی لازوال دوستی اور رحم دلی پر مبنی کہانی ہے۔

Related Articles

Back to top button