جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کی 20 سال بعد دوبارہ شادی

ہالی ووڈ انڈسٹری کی دو خوبصورت اور پر کشش شخصیات جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے 20 سال بعد دوبارہ سے شادی کر لی ہے۔دونوں پہلی مرتبہ 2001 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اور 2003 میں ان کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں دو سال تک ’’لِوِ اِن ریلیشن شپ‘‘ میں رہے جو شادی کی طرح کا ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے، جس میں مرد اور عورت شوہر اور بیوی کی طرح رہتے ہیں مگر علیحدگی کے بعد دونوں ایک دوسرے پر کوئی مقدمہ نہیں کر سکتے، اب پہلی طلاق کے 20

امریکا کو پاکستان کیساتھ طویل شراکت داری پر فخر ہے

سال بعد دونوں نے دوبارہ شادی کر کے ایک دوسرے کو حقیقی محبت کا تحفہ دیا ہے۔

دونوں ہالی ووڈ سٹارز نے 15 جولائی کو شادی کا لائسنس حاصل کر کے 17 جولائی کو شادی کرلی، جینیفر اور بین نے اپریل 2023 میں منگنی کرتے ہوئے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا، اس شادی پر جینیفر لوپیز کی میک اپ کمپنی کی جانب سے انسٹاگرام پوسٹ میں مبارک باد بھی پیش کی گئی ہے۔ دیگر شخصیات نے بھی بین ایفلک اور جینیفر لوپیز کی شادی کی پوسٹس ڈال کر انہیں مبارک باد دی، جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کی شادی پر شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں ہالی ووڈ سٹار 2003 میں علیحدگی کے بعد بھی ادھر ادھر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے رہے ہیں، بین ایفلک کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی جبکہ جینیفر لوپیز کی دیگر تین شادیاں بھی طلاق پر ختم ہوئیں، دونوں کے درمیان دو دہائیوں بعد گزشتہ برس جون میں قربتیں بڑھنے کی خبریں تب آئی تھیں جبکہ جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کر لی تھی۔

جینیفر لوپیز اور روڈرگیوز نے 2019 میں منگنی کی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 2021 کے اختتام تک شادی کرلیں گے مگر ایسا نہیں ہو سکا تھا، روڈرگیوز سے قبل اور بین ایفلک سے 2001 میں تعلقات استوار کرنے سے پہلے جینیفر لوپیز نے 1997 میں امریکی اداکار اوجانی نووا سے شادی کی تھی، جن سے ایک سال بعد 1998 میں طلاق لی تھی۔

اس کے بعد 2001 میں گلوکار مارک اینتھونی سے شادی کی مگر ان سے بھی جلد طلاق لے لی تھی، جس کے بعد ان کے تعلقات بین ایفلک سے ہوئے مگر ان سے بھی 2003 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی، جنییفر لوپیز کے اسی عرصے کے دوران دیگر کئی مردوں سے بھی تعلقات رہے جب کہ بین ایفلک نے 2005 میں گلوکار جینیفر گارنر سے شادی کی تھی مگر ان کی دوسری شادی بھی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ جینیفر لوپیز اور بین کو پہلی شادیوں سے بچے بھی ہیں اور دونوں کی عمروں میں تین سال کا فرق ہے، اداکارہ کی عمر 52 جبکہ اداکار کی عمر 49 برس ہے۔

Related Articles

Back to top button