اداکارہ کبریٰ خان سے آئٹم سانگ کیلئے کس نے غلط بیانی کی؟

معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’’سپر سٹار‘‘ کیلئے آئٹم سانگ کے حوالے سے میرے ساتھ غلط بیانی کی گئی، فلم میں اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کو بھی کاسٹ کیا گیا تھا۔کبریٰ خان نے 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم سپر سٹار میں دھڑک بھڑک نامی سانگ کیا تھا، جس میں وہ فلم کے ہیرو بلال اشرف کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دی تھیں، گانے میں کبریٰ خان کو چولی گھاگھرا جبکہ بلال اشرف کو شرٹ کے بغیر پرفارمنس کرتے دکھایا گیا تھا جس پر دونوں اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم اب کئی سال بعد کبریٰ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ساتھ غلط بیانی کی گئی اور انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ وہ آئٹم سانگ میں پرفارمنس کریں گی۔اداکارہ نے یاسر حسین کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فلم کے ہدایت کار نے انہیں کال کر کے کہا تھا کہ سپر سٹار فلم کے اندر ایک فلم ہے، جسے دیکھنے ماہرہ خان جاتی ہیں اور انہیں ان کا ڈانس پسند آتا ہے، ان کے مطابق ہدایت کار کی جانب سے کہانی اور پس منظر مختلف بتائے جانے پر وہ گانے میں پرفارمنس کے لیے تیار ہوئیں اور انہیں پہلے ایک لمحے کے لیے بھی احساس نہیں ہوا کہ وہ آٗئٹم سانگ میں پرفارمنس کریں گی۔کبریٰ خان نے اعتراف کیا کہ لیکن جیسے ہی وہ شوٹنگ سیٹ پر پہنچیں تو انہیں احساس ہوا کہ وہ عام نہیں بلکہ آئٹم نمبر میں پرفارمنس کریں گی اور شوٹنگ شروع ہوتے ہی ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، گانے میں بہت سارے مرد تھے، جن کے آگے انہیں نخرے دکھاتے ہوئے گزرنا تھا، جس وجہ سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔آئٹم سانگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں ڈانس پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایسے گانوں کی شاعری متنازع اور بیہودہ ہوتی ہے اور ایسی شاعری نہیں ہونی چاہئے، وہ ڈانس پرفارمنس کرتی رہیں گی لیکن ایسی نامناسب شاعری پر مبنی آئٹم

حمزہ علی عباسی آئٹم سانگ کے حق میں کیوں نہیں؟

سانگس نہیں کریں گی۔

Related Articles

Back to top button