کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان کا تیسرا بچہ بھی تیار ہے؟

بھارتی میڈیا میں یہ خبر گرم ہے کہ بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اور ان کے اداکار شوہر سیف علی خان کا تیسرا بچہ بھی دنیا میں آنے والا ہے۔ کرینہ کپور نے اپنے تیسرے حمل کی خبریں وائرل ہونے پر دلچسپ رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ یہ خبر سن کر تو سیف علی خان پریشان ہی ہو گئے۔ کرینہ کے حاملہ ہونے کی خبریں تب سامنے آئیں جب بھارتی میڈیا میں انکی اپنے شوہر سیف کے ہمراہ اٹلی میں چھٹیاں منانے کی تصاویر وائرل ہوئیں جن کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے یہ افواہ اڑا دی کہ کرینہ کپور امید سے ہیں۔

تحریک انصاف کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

اپنے تیسرے حمل کی خبروں پر کرینہ نے انسٹاگرام سٹوری میں رد عمل دیتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دیا، کرینہ کپور نے واضح طور پر لکھا کہ وہ حاملہ نہیں ہیں اور وہ اٹلی میں پاستا اور وائن کا ذائقہ لینے میں مصروف ہیں۔ کرینہ نے اپنی سٹوری میں حمل ٹھہرنے کی خبروں پر شوہر سیف علی خان کے رد عمل کا بھی بتایا، کرینہ کپور نے لکھا کہ ان کے تیسری بار حاملہ ہونے کی خبر پر سیف علی خان نے کہا کہ وہ پہلے ہی بھارت کی آبادی بڑھانے میں اپنا بہت سارا حصہ ڈال چکے ہیں اور یہ خبر ان کے لیے شاکنگ ہے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کے ہاں دوسرے بیٹے ’جہانگیر علی خان‘ عرف ’جے‘ کی پیدائش فروری 2021 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی تھی اور اداکارہ نے 2012 میں شادی کی تھی۔

سیف علی خان 51 سال سے زائد عمر کےہو چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور 41 برس کی ہیں، دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، کرینہ کپور سے قبل سیف نے پہلی شادی امریتا سنگھ سے کی تھی اور اداکار کو مجموعی طور پر چار بچے ہیں، سیف علی خان کو پہلے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم علی خان ہیں، سیف علی خان نے پہلی شادی امریتا سنگھ سے 1991 میں کی تھی جوکہ شوہر سے 13 سال زائد العمر تھیں۔ سیف کی بڑی بیٹی سارہ علی خان اس وقت بالی ووڈ انڈسٹری کی کامیاب اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button