شادی احترام کا رشتہ ہے، عمر سے فرق نہیں پڑتا،کرینہ کپور

بالی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ شادی میں عمر اور  مذہب سے فرق نہیں پڑتا، رشتے میں عزت ہونی چاہیے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے اپنی عمر سے بڑے سیف علی خان سے شادی کے بعد سے اب تک سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے متعلق گفتگو کی۔اداکارہ نے کہا ‘عمر کی کیا اہمیت ہے؟ سیف پہلے سے زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں، میں خوش ہوں کہ میں ان سے 10 سال چھوٹی ہوں، انہیں فکر مند ہونا چاہیے’۔

کرینہ کپور نے کہا کہ ‘کوئی نہیں کہے گا کہ وہ (سیف) 53 سال کے ہوگئے ہیں، عمر سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو چیز اہمیت رکھتی ہے وہ احترام اور محبت ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں’۔

اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ نے  سیف علی خان اور اپنے مختلف مذاہب کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا کہ لوگ میرے اور سیف کے مختلف مذہب اور ہمارے درمیان عمر کے فرق پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ’سیف اور میرے درمیان سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمپنی سے لطف اندوز ہوتے ہیں، اس سے فرق کیوں پڑنا چاہیے کہ وہ کس عقیدے کو مانتا ہے یا ا ن

بڑھاپے کا احترام اور سوشل میڈیا کی دیوانگی

کی عمر کیا ہے؟ یہ بحث کا موضوع نہیں ہونا چاہیے‘۔

Related Articles

Back to top button