مسلمان ہونیوالے کورین گلوکار نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مسلمان ہونے والے سابق کورین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی، گلوکار نے مسجد الحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کر دیں۔

داؤد کم نے لکھا ’’بالآخر میں مکہ آ گیا،خوش قسمت ترین شخص ہوں کیونکہ اللہ نے مجھے منتخب کیا اور وہی مجھے یہاں لے کر آیا۔

سابق کورین گلوکار نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ہے کہ اس نے مجھے دنیا کے مقدس ترین شہر میں آنے کا موقع دیا۔

داؤد کم نے مزید لکھا میں اپنے تمام مسلمان بہن بھائیوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ خدا ہمارے تمام گناہوں کو معاف کرے ، اللہ ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرمائے، رمضان مبارک‘‘

Related Articles

Back to top button