صنف آہن کی آخری قسط سینما میں دکھائے جانے کا امکان

خواتین فوجیوں کی زندگی پر مبنی ڈرامے ’صنف آہن‘ کی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط ملک بھر کے سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

نجی ٹی وی سے پیش کیے جانے اس ڈرامے کی اب تک 19 قسطیں پیش کی جا چکی ہیں، مداحوں کے مطابق ممکنہ طور پر ڈراما 25 قسطوں تک اختتام پذیر ہو جائے گا، ڈرامے کی آخری قسط عیدالفطر کے بعد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ صنف آہن‘ کی آخری قسط کب تک نشر ہوگی اور مجموعی طور پر ڈراما کتنی قسطوں پر مبنی ہوگا، تاہم ممکنہ طور پر ڈرامے کا اختتام 25 قسطوں پر ہوگا۔ڈرامے کی ٹیم کے مطابق عید کے موقع پر ’صنف آہن‘ کی آخری قسط کو سینماؤں میں دکھائے جانے کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔

وزن بڑھنے پر مس یونیورس مداحوں کی تنقید کی زد میں

واضح کیا جا رہا ہے کہ ’صنف آہن‘ کی آخری قسط مئی کے اختتام یا جون کے آغاز میں ٹی وی پر نشر کیے جانے سے قبل سینماؤں میں دکھائی جائے گی، صنف آہن‘ کی کہانی 8 خواتین کی کامیابیوں کے گرد گھومتی ہے، جو عام زندگی گزارنے کے بعد پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد انتہائی اہم بن جاتی ہیں۔

Related Articles

Back to top button