ماہ نور بلوچ کی نئی وائرل ویڈیو

پاکستانی صدابہار، خوبصورت اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِگردش ہے جس میں وہ پہلے سے بھی زیادہ حسین اور جوان نظر آرہی ہیں۔

سن1993ء میں آج سے تقریباً 30 برس قبل ڈرامہ سیریل ’ماروی‘سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والی خوبرو اداکارہ ماہ نور بلوچ خوبصورتی میں آج بھی کئی نوجوان اداکاراؤں کو مات دیتی نظر آتی ہیں۔ماہ نور بلوچ فی الحال تو کسی ڈرامے میں نظر نہیں آرہیں لیکن ان کی ویڈیو نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پردھوم مچادی ہے۔52 سالہ اداکارہ ماہ نور بلوچ کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن پر وقت کا کوئی اثر نہیں ہو رہا اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ وہ بوڑھی ہونے کے بجائے مزید حسین اور جوان نظر آ رہی ہیں۔

ماہ نور بلوچ کی نئی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بالوں کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور خوشگوار موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔اداکارہ کی اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button