ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ تیار

مداحوں کا طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچ گیا، اداکار فہد مصطفی ٰاور ماہرہ خان کی فلم ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کو رواں برس عیدالاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

قائداعظم زندہ باد کی کہانی ایکشن اور کامیڈی پر مبنی ہے، جو ایک پولیس افسر کے کردار کے گرد گھومتی ہے۔ یہ نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کی جانب سے بنائی گئی پانچویں فلم ہے، اس سے قبل سامنے آئی چاروں فلموں ‘نامعلوم افراد’، ‘ایکٹر ان لا’، ‘نامعلوم افراد 2’ اور ‘لوڈ ویڈنگ’ میں فہد مصطفیٰ نے ہی مرکزی کردار نبھایا تھا۔ قائد اعظم زندہ باد میں ماہرہ خان فہد مصطفی کی ہیروئن کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

خیال رہے کہ ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کی شوٹنگ 2019 میں شروع کی گئی تھی اور اسے 2020 میں ہی ریلیز کیا جانا تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہوسکا۔ مشکل حالات کے باوجود ’قائد اعظم زندہ باد‘ کی شوٹنگ 2020 میں مکمل کرلی گئی تھی مگر وبا کے باعث سینماؤں کے بند ہونے کی وجہ سے اسے ریلیز نہیں کیا گیا تھا۔ امکان تھا کہ فلم کو 2021 میں ریلیز کردیا جائے گا، تاہم ایسا نہ ہوسکا مگر اب فلم کے مختصر ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا، فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے۔
ایکشن کامیڈی مصالحہ فلم میں فہد مصطفیٰ کے علاوہ ماہرہ خان بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی اور وہ بھی بُرے لوگوں کو مزے چکھاتی دکھائی دیں گی، دونوں اداکار پہلی بار ہیرو اور ہیروئن کے طور پر بڑی سکرین پر رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔ دونوں کی جوڑی کو سراہا جا رہا ہے۔

پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن حمزہ جیتے گا یا پرویز؟

فلم کا ٹیزر بھی ایکشن سے بھرپور ہے جس میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس آفیسر کے روپ میں غنڈوں کی دھلائی کرتے نظر آ رہے ہیں جبکہ جہاز میں بھی اداکار فہد مصطفیٰ کے سین فلمائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ فہد مصطفیٰ کی فلم ساز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کے ساتھ پانچویں فلم ہے، اس سے قبل سامنے آئی پانچ فلموں ’’نامعلوم افراد‘‘،’’ایکٹر ان لا‘‘،’’نامعلوم افراد 2‘‘ اور ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ میں فہد مصطفیٰ نے ہی مرکزی کردار نبھایا تھا۔

Related Articles

Back to top button