سانسیں روک دینے والی فلم ’’مشن امپاسیبل سیون‘‘ ریلیز

مشن امپاسبل سیریز کے مداحوں کا طویل انتظار اپنے اختتام کو پہنچ گیا، خطرناک اسٹنٹس سے بھرپور سانسیں روک دینے والی فلم ’’مشن امپاسبل سیون‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر ’مشن امپاسیبل 7‘ کو رواں برس جون میں ریلیز کیا جانا تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث اس کی شوٹنگ بار بار ملتوی ہوئی، جس وجہ سے اب اس کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ سال ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ دو منٹ سے کم دورانیے کے ٹریلر میں ٹام کروز کے علاوہ فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ کو بھی دکھایا گیا ہے، تاہم اس سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، جاسوس فرنچائز فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ممکنہ طور پر اس بار فلم میں بائیولاجیکل جنگ کو روکنے کی جنگ لڑی جائے گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

نئی فلم کے ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس بار شائقین کو ماضی کی تمام ’مشن امپاسیبل‘ فلموں سے زیادہ خطرناک سین دیکھنے کو ملیں گے، جنہیں دیکھ کر شائقین سانسیں روکنے پر مجبور ہوجائیں گے، ٹریلر میں ٹام کروز کی جانب سے کیے گئے کچھ خطرناک اسٹنٹس کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جن میں سے ان کی جانب سے بائیک کو پہاڑوں سے نیچے گرانے کا مںظر بھی شامل ہے۔ مشن امپاسیبل 7‘ کی فلم کا نام ’ڈیڈ ریکننگ‘ پارٹ ون رکھا گیا ہے، جسے 14 جولائی 2023 کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ساتھ ہی بتایا گیا کہ اسی فلم کا دوسرا حصہ جولائی 2024 میں ریلیز کیا جائے گا، جس کی شوٹنگ گزشتہ ماہ ہی شروع کی گئی ہے، آئندہ سال جولائی میں ریلیز ہونے والی سیریز کی ساتویں فلم ہوگی جبکہ 2024 کو اس کی آٹھویں فلم سامنے آئے گی، مشن امپاسیبل‘ کی چھٹی فلم 2018 میں ریلیز کی گئی تھی اور اس کی شوٹنگ کے دوران بھی کئی خطرناک مناظر کے دوران خود ٹام کروز بھی زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی سے لاپتہ ہونیوالی لڑکیوں دعا زہرہ اورنمرہ کا سراغ مل گیا

اس سیریز کی پہلی فلم مشن امپاسیبل کے نام سے 1996 میں آئی تھی، دوسری چار سال بعد 2000، تیسری 2006، چوتھی 2011، پانچویں فلم 2015 میں اور چھٹی فلم 2018 میں ‘مشن امپاسیبل فال آؤٹ’ کے نام سے ریلیز کی گئی تھی۔
سیریز کی ساتویں فلم میں ٹام کروز کے ساتھ اداکارہ ربیکا فرگوسن، شائے وگم، ہائلے ایٹویل، سائمن پیگ اور ہینری زیمی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، ساتویں فلم کی ہدایات کرسٹوفر مک کیری دے رہے ہیں اور اسے ٹام کروز خود ہی پروڈیوس کر رہے ہیں جو کئی سال سے اس سیریز کو پروڈیوس کرتے آ رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button