مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نئی مصیبت میں کیوں پھنس گئے؟

معروف انڈین اداکار عامر خان جہاں اپنی نئی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں وہیں وہ سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے بائیکاٹ کے مطالبات سے پریشان ہیں، عامر خان کا کہنا ہے کہ میرے بھارتی ہونے پر شک نہ کیا جائے، میں محب وطن ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بائیکاٹ کا مطالبہ ابتدائی طور پر ٹوئٹر پر کیا گیا، جس کے بعد لوگوں نے نہ صرف ان کی فلم بلکہ اداکار کے بائیکاٹ کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔ ٹوئٹر صارفین نے ’بائیکاٹ لال سنگھ چڈھا اور بائیکاٹ عامر خان‘ جیسے ٹرینڈ چلائے اور بالی ووڈ سٹار کو بھارت چھوڑ کر جانے کا بھی کہا، رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم اور ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ ان کے پرانے ویڈیو کی ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد کیا گیا۔
اسی حوالے سے ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ نے بتایا کہ عامر خان کے 2015 کے انٹرویو کی ایک کلپ وائرل ہونے کے بعد ان کے فلم کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چلایا گیا اور فلم بارے بھی غلط معلومات پھیلائی گئیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں انکی اہلیہ کرن راؤ کہتی رہتی ہیں کہ بھارت چھوڑ کر بیرون ملک چلے جاتے ہیں کیونکہ اب انڈیا میں عدم برداشت کم ہوتی جا رہی ہے۔ عامر خان کے اس پرانے بیان کے وائرل ہونے کے بعد ان کی فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ شروع کر دیا گیا، سوشل میڈیا پر لوگوں کے بائیکاٹ کے بعد عامر خان نے کہا کہ ان کے محب وطن ہونے پر شک نہ کیا جائے، وہ ایک مخلص بھارتی ہیں۔عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی فلم میں کوئی نیم عریاں یا برہنہ منظر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہالی ووڈ فلم ’فارسٹ گمپ‘ کے مناظر کی طرح اپنی فلم میں بولڈ اور نیم عریاں مناظر شامل نہیں کیے۔

جنرل باجوہ کے ڈاکٹرائن میں سب سے بڑی خرابی کیا تھی؟

یاد رہے کہ لال سنگھ چڈھا‘ کو آئندہ ہفتے 11 اگست کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا، فلم ’فارسٹ گمپ‘ کا آفیشنل ہندی ریمیک ہے۔ فلم میں عامر خان کے ساتھ کرینہ کپور نے ان کی جوڑی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ مونا سنگھ نے ان کی والدہ کا کردار ادا کیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ مونا سنگھ حقیقی زندگی میں عامر خان سے 17 برس کم عمر ہیں جب کہ ان کی ہیروئن بننے والی کرینہ کپور 14 برس چھوٹی ہیں۔

Related Articles

Back to top button