رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی ریکارڈ توڑ کمائی

رواں برس اپریل کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم ’’براہمسترا‘‘ کی کامیابی کے بعد دونوں سٹارز نے مزید فلمیں ایک ساتھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں کی پہلی فلم ’’براہمسترا‘‘ 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس نے حیران کن طور پر ریکارڈ کمائی کی، شوبز ویب سائٹ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق براہمسترا نے ریلیز کے پہلے پانچ دن میں 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کر کے نیا ریکارڈ اپنے نام کیا۔
فلم نے محض 4 دن میں 100 کروڑ روپے سے زائد کمائی کر کے نیا اعزاز حاصل کیا تھا اور اس فلم کی چار دن کی کمائی عامر خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی 10 دن کی کمائی سے زیادہ رہی۔
دونوں میاں، بیوی کی پہلی فلم کامیاب ہونے کے بعد اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ دونوں مزید فلموں میں بھی کام کرتے دکھائی دیں گے، ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اب مزید فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی اور جن لوگوں نے انہیں پہلے ہی ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش کی تھی، وہ قبول کر لی گئی ہے۔

اسرائیلی ایجنٹ پر فلم بنانے پر مارول سٹوڈیو کی ٹرولنگ

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو ’’براہمسترا‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کرنے کی پیش کش ہوئی تھی مگر دونوں نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا، دونوں اداکار دیکھنا چاہتے تھے کہ شائقین انہیں سکرین پر بھی پسند کرتے ہیں یا نہیں۔ اگرچہ دونوں اداکاروں کو بالی ووڈ میں ایک دہائی سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور دونوں اے لسٹر اداکاروں کے ساتھ کام بھی کر چکے ہیں مگر ان کی ایک ساتھ پہلی فلم ’’براہمسترا‘‘ ہے، جسے 9 ستمبر کو ریلیز کیا گیا۔
’’براہمسترا‘‘ سے قبل عالیہ بھٹ 2014 کی مقبول فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں مختصر کردار میں دکھائی دی تھیں، ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس نے بھی کردار ادا کیے تھے اور اس میں انوشکا شرما اور ایشوریا رائے نے رنبیر کپور کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

Related Articles

Back to top button