ول سمتھ کیلئے 10 سال تک آسکر کے دروازے بند

ہالی ووڈ سٹار ول سمتھ پرآسکر کے دروازے 10 سال کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں، ’آسکر‘ کی 94 ویں تقریب کے دوران میزبان کرس راک کو تھپڑ مارنے پر ول سمتھ کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اکڈمی انتطامیہ کے اس فیصلے سے قبل ہی ول اسمتھ 2 اپریل 2022 کو اپنے عمل پر شرمندہ ہوکر آسکر کی رُکنیت چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے، اداکار ول اسمتھ کو آسکر انتظامیہ نے ان کی بدسلوکی کی بنا پر اکیڈمی اف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز میں بھی شرکت کی ممانعت کردی۔

ول سمتھ نے امریکی موشن پیکچرز اکیڈمی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

رپورٹ کے مطابق آسکر کے صدر اور چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کی جانب سے 8 اپریل 2022 سے اگلے 10 سال کے لیے ول اسمتھ پابندی عائد کی گئی، جس کے بعد اب وہ ایک دہائی تک آسکر سمیت دیگر ایوارڈز تقریبات میں شرکت کے اہل نہیں کر سکیں گے۔

اداکار کے لیے سزا کا تعین بورڈ ممبران کی ایک میٹنگ میں کیا گیا، جس میں پابندی عائد کرنے کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ اداکار سے ان کا حال ہی میں اپنی فلم کنک ریچرڈ کے نمایاں کردار ولیم ریچرڈ پر حاصل کیا گیا بہترین اداکار کا ایوارڈ واپس نہ لیا جائے۔

Related Articles

Back to top button