علی گُل پیر نے شہروز سبزواری کے بیان کی پیروڈی بناڈالی

پاکستانی گلوکار، اداکار و کامیڈین علی گُل پیر نے شہروز سبزواری کے مہنگائی سے متعلق دیئے گئے بیان پر دلچسپ پیروڈی بنائی ہے۔

کامیڈین علی گُل پیر کی جانب سے بنائی گئی شہروز سبزواری کی پیروڈی ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

شہروز سبزواری کا مہنگائی سے متعلق دیئے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ’مہنگائی بڑھ رہی ہے مگر اگر ہم صبر شکر ادا کریں ہر چیز میں تو مہنگائی کبھی مہنگائی لگے گی نہیں۔‘

دوسری جانب شہروز سبزواری کی اہلیہ، اداکارہ و ماڈل صدف کنول کا کہنا ہے کہ آج کل مہنگائی سے ہر کوئی متاثر ہے۔

شہروز سبزواری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزیدکہا کہ اگر آپ کے پاس ہر حال میں شکر کرنے کی طاقت ہے تو مہنگائی آپ پر اثر انداز نہیں ہوگی۔

اس بیان پر علی گُل پیر نے طنزیہ انداز میں دلچسپ پیروڈی بنائی ہے جس کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی تعریف کر رہی ہیں۔

Related Articles

Back to top button