پاکستانیوں کو لتا جی سے غیرمعمولی محبت تھی

بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو لتامنگیشکر سے غیرمعمولی محبت تھی، بہت سال قبل پاکستان گئی تو لوگوں کی لتا جی کیلئے محبت دیکھ کر حیران رہ گئی تھی۔ مجھے بتایا گیا تھا اگر لتا جی پاکستان میں پرفارم کریں تو ہم اپنی تمام طاقت لگا کر بھی لتامنگیشکر کے دیوانے مداحوں کو ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے خود پر قابو پانے سے روک نہیں سکیں گے۔

اکشے کمار، کپل شرما میں جھگڑے کی کہانی سامنے آ گئی

شبانہ اعظمی نے بتایا کہ موسیقی صرف متحد کر سکتی ہے تقسیم نہیں کر سکتی ہے، لتا منگیشکر کی آواز کے جادو نے انسان کی بنائی ہوئی تمام رکاوٹوں کو عبور کر دیا تھا، میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میرا تعلق اس دور اور ملک سے ہے جہاں لتا جی رہائش پذیر تھیں۔ تاہم سُروں کی ملکہ اور بلبل ہند کہلائے جانے والی برصغیر کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر6 فروری کو اس دنیا سے رخصت ہوگئیں اور ان کے ساتھ موسیقی کا ایک سنہرا دور بھی ختم ہوگیا۔

Related Articles

Back to top button