پاکستان کے جسٹن بیبر کی میوزک ویڈیو ریلیز ہو گئی

ٹی وہ ڈراموں کی معروف اداکارہ گل رعنا کے بیٹے اور پاکستان کے جسٹن بیبر کہلانے والے معروف گلوکار عاصم اظہر کے ڈیبیو گانے ’’کبھی میں کبھی تم‘‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز کر دی گئی ہے، اس گانے کو ون میوزک نیٹ ورک کے یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا گیا جس میں فہد مصطفیٰ اور صبا قمر نے مرکزی کردار کیے ہیں۔ویڈیو میں صبا قمر بینائی سے محروم آرٹسٹ اور فہد مصطفیٰ ایک پرجوش باکسر کے کردار میں نظر آئیں گے، ان دونوں کی محبت کی کہانی کے گرد اس ویڈیو میں دکھایا گیا کہ فہد مصطفیٰ کس طرح صبا قمر کے لیے قربانی دیتا ہے، اس ویڈیو کو بلاول حسین نے ڈائریکٹ جبکہ ملکانی فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔

بظاہر یہ ویڈیو کورین فلم آل ویز پر مبنی ہے، عاصم اظہر نے اس ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا، عاصم اظہر نے اس گانے کی ریلیز کا اعلان دسمبر میں کیا تھا جبکہ اس کا پوسٹر 16 فروری کو شیئر کیا گیا تھا۔ عاصم اظہر نے گانے کی عکسبندی کے دوران لی گئی چند تصاویر بھی سوشل میڈیا کی مقبول سائٹ انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھیں، انسٹا گرام پر عاصم اظہر کے نئے گانے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں مداح دیکھ چکے ہیں جبکہ اکثریت نے گانے کو پسندیدہ قرار دیا ہے۔

انسٹا گرام پر طلحہ یونس نامی صارف نے عاصم اظہر کو خوبصورت ویڈیو پر مبارکباد دی، جبکہ زارانور عباس نے دل کو شیئر کرتے ہوئے پسندیدگی کا اظہار کیا، وانیا خان نامی صارف نے لکھا کہ یو آر لو ، ماہین نامی صارف نے ’’تیرا بنا میرے سدھ بدھ کھویا‘‘ کمنٹ شیئر کرتے ہوئے گانے کی ویڈیو کو خراج تحسین پیش کیا، عاصمہ نامی صارف نے لکھا کہ یہ ویڈیو گانا سن کر مجھے رونا آ رہا ہے، جان عاصم نامی صارف نے لکھا کہ گانے کی کہانی بہت اچھی ہے، جبکہ آپ کی آواز نے اس کو اور زیادہ خوبصورت بنا دیا ہے۔

شوبز کی دنیا میں گلوکار، موسیقار اور اداکار کے طور پر اپنی پہچان بنانے والے گلوکار عاصم اظہر 29 اکتوبر 1996 کو کراچی میں پیدا ہوئے جبکہ اب تک وہ معروف میوزک پروگرام کوک سٹوڈیو سیزن8 ، سیزن9 اور سیزن 11 میں آواز کا جادو جگا چکے ہیں۔ یاد رہے کہ ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ گل رعنا نے عاصم اظہر کو اکیلی ماں کی حیثیت سے پالا ہے لیکن انہوں نے اپنے بیٹے کو جوان ہونے کے بعد کبھی اپنے والد سے ملنے سے نہیں روکا۔

Pakistan’s Justin Bieber’s music video has been released video

Related Articles

Back to top button