شاہ رخ خان کی سکرین پر دھماکہ خیز واپسی کی تیاری

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان شاہ رخ چار سال کے طویل عرصے کے بعد سینما سکرین پر واپسی کے منتظر ہیں، کنگ خان نے اس حوالے سے اپنی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ کی ریلیز کا اعلان کر دیا ہے، فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سدہارتھ آنند نے انجام دیئے ہیں۔ ویسے تو اس فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے چل رہی ہے مگر اب تک اس کی باضابطہ تصدیق اداکار یا پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے نہیں کی تھی، اب شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر ایک ٹیزر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز ہوگی اور اس میں ان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس ٹیزر میں شاہ رخ خان، دپیکا پڈوکون اور جان ابراہام کو دکھایا گیا جو فلم کے مرکزی کردار پٹھان کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

پٹھان کی کہانی کو سلمان خان کی ٹائیگر سیریز اور ہرتیک روشن، ٹائیگر شیروف کی فلم وار کے ساتھ جوڑا جائے گا۔ فلم کی کہانی کے بارے میں فی الحال معلومات موجود نہیں لیکن ٹریلر میں آگ اور ٹینکس دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ شاید اس فلم کی کہانی کسی قسم کی جنگی صورتحال کے اردگرد گھومتی ہے، اس سے قبل شاہ رخ خان کی آخری فلم ’زیرو‘ دسمبر 2018 میں ریلیز ہوئی تھی جو کہ بری طرح فلاپ ہو گئی تھی۔ ایسا بھی خیال کیا جارہا ہے کہ سلمان خان بھی پٹھان میں مختصر کردار ادا کریں گے جبکہ شاہ رخ خان بھی ٹائیگر سیریز کی تیسری فلم میں مختصر کردار ادا کریں گے، جس کی شوٹنگ جاری ہے، خیال رہے کہ فلم زیرو کے بعد شاہ رخ خان نے فلمی دنیا سے کچھ وقت تک علیحدگی اختیار کی اور اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کیا۔

بالی ووڈ کنگ کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کے باعث بھی ان کی فلمی دنیا میں واپسی میں تاخیر ہوگئی ہے، مگر اب وہ بھرپور انداز سے واپسی کررہے ہیں بتایا جا رہا ہے کہ پٹھان کے بعد بھی وہ ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کی فلم میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ ڈائریکٹر ایٹلی کی ایک نئی فلم کا بھی حصہ بنیں گے۔ فلم کا ٹیزر بالی ووڈ سٹار جان ابراہم اور اداکارہ دپیکا پڈوکون کی دھواں دار انٹری کے ساتھ شروع ہوتا ہے، جان ابراہم سنجیدہ کردار میں جلوہ گر ہیں جبکہ دپیکا کو سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹیزر کے آدھے حصے میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ ایک دھندلے فریم کے ساتھ پیش قدمی کرتے دکھائی دے رہے ہیں جن کی تصویر واضح نظر آئے بغیر ہی ٹیزر اختتام کی طرف بڑھ جاتا ہے۔

Preparing for Shah Rukh Khan’s explosive comeback on screen video

Related Articles

Back to top button