ریمبو نے صاحبہ کو حقیقی دُلہن بنانے کی شرط کیسے پوری کی؟

 

معروف اداکار افضل خان عرف ’’جان ریمبو‘‘ نے اداکارہ صاحبہ سے متعلق اپنے دوستوں سے لگائی گئی دونوں شرائط کو کمال مہارت سے مکمل کیا، ریمبو نے پہلی فلم اداکارہ صاحبہ کیساتھ کرنے کی شرط پوری کی جس کے بعد انھوں نے حقیقی دُلہن بنانے کا چیلنج بھی باخوبی نبھایا۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا ہے کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں،ان کی والدہ نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے، معروف میزبان و اداکار افضل خان پاکستانی فلم انڈسٹری میں ریمبو کے نام سے مشہور ہیں ان کی اہلیہ صاحبہ افضل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جب ریمبو نے انہیں پرپوز کیا تو ان کی والدہ بھی وہیں موجود تھیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ لاہور کے سفاری پارک میں ایک گانے کی شوٹنگ کر رہی تھیں تو ریمبو پھول چھپا کر ان کے پاس آئے اور پھول پیش کرتے ہوئے انہیں پرپوز کیا۔

صاحبہ نے بتایا کہ ان کی والدہ پاس ہی بیٹھی تھیں انہوں نے سمجھا کہ فلم کا کوئی سین ہے۔ ریمبو نے بتایا کہ انہوں نے صاحبہ کو جب پہلی بار اخبار میں دیکھا تو انہوں نےاپنے دوستوں سے کہا کہ صاحبہ ان کی پہلی فلم کی ہیروئن بنیں گی، ان کے دوستوں نے کہا کہ اگر فلموں میں آنا ہے تو دعا کرو مشہور ہیروئینز ریما خان اور مدیحہ شاہ کے ساتھ کام کرو، صاحبہ کو تو کوئی جانتا بھی نہیں ہے۔اداکار نے بتایا کہ انہوں نے پہلی فلم صاحبہ کے ساتھ ہی کی اور فلموں میں آنے کے کچھ عرصہ بعد ہی انہوں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ یہ آپ کی بھابھی بھی بنیں گی، اداکار نے بتایا کہ جیسا انہوں نے کہا ویسا ہی ہوا، پہلی فلم بھی صاحبہ کے ساتھ کی اور ان سے شادی بھی کی۔

صاحبہ افضل نے فلم انڈسٹری میں تقریبا ً7سال کام کیا اور 50 کے قریب فلمیں بھی کی ہیں اور ان میں سے تقریباً 30فلمیں ریمبو کے ساتھ ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ ریمبو کے ساتھ کافی عرصہ کام کرنے سے انہیں ریمبو کے بارے میں پتہ چلتا رہا کہ ریمبو فطرتاً اچھے انسان ہیں جبکہ اداکاری میں وہ اپنی مثال آپ ہیں، مجھے ریمبو سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہے، اداکار کبھی مکمل نہیں ہوتا ہے بلکہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے۔

Related Articles

Back to top button