رنبیر اور عالیہ رشتہ ازدواج میں منسلک

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، شادی روایتی پنجاب انداز میں طے پائی ہے، دونوں نے اپنے اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کے سامنے پھیرے لیے، تقریب جوڑے کے واستو گھر باندرہ میں منعقد ہوئی جس میں صرف 50 کے قریب اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

پڑوسیوں کی جانب سے میڈیا کی مداخلت کو خطرہ قرار دیئے جانے کے باعث شادی کے مقام پر سیکیورٹی اقدامات کو بڑھایا گیا نجی محافظوں اور پولیس فورس کے علاوہ سراغ رساں کتے بھی دیکھے گئے، واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیرکی جانب سے اپنی شادی کی کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہ کیے جانے پر اس شادی کے بارے میں کئی دنوں سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔

شادی کے بارے میں کبھی آرکے اسٹوڈیو تو کبھی کپور خاندان کے آبائی گھر میں ہونے کی باز گشت بھی ہوتی رہی تھی، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد عالیہ بھٹ امریکا روانہ ہوجائیں گی جہاں وہ ہالی ووڈ میں اپنی پہلی فلم ہارٹ آف سٹون کی شوٹنگ کا آغازکریں گی، دوسری جانب رنبیربھی رشمیکا منڈنا کے ساتھ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم شوٹ کروائیں گے۔

ایشوریا رائے کی بیٹی اپنی ماں کی کاربن کاپی نکلی

شادی کے بعد رنبیراور عالیہ کی پہلی فلم ‘برہمسترا’ ہوگی جسےآیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، فلم کی شوٹنگ مکمل کی جاچکی ہے اور اسے 9 ستمبر 2022 کو ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button