سجل علی شادی کے بعد بھی محبت کا مطلب نہیں جانتیں

پاکستان کی خوبصورت ترین اداکارہ قرار دی جانے والی اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ انہیں ابھی تک محبت کے اصل معنی سمجھ میں نہیں آ سکے۔ سجل علی سے سوال کیا گیا تھا کہ ان کی زندگی میں محبت کا کیا مطلب ہے؟جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ابھی تک محبت کے اصل معنی تلاش کر رہی ہوں اور میرے پاس آج بھی کوئی جواب نہیں ہے۔ سجل علی نے بتایا کہ میرے پاس محبت بہت سے طریقوں سے آئی ہے لیکن میں ابھی تک نہیں سمجھ پائی کہ یہ ہے کیا چیزہے، انکا کہنا تھا کہ شاید میں کبھی اس سوال کا جواب تلاش نہ کر پاؤں۔
یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار ہے، اور دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے، اسی لیے دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹا گرام سے ان فالو بھی کر دیا ہے۔ سجل نے انسٹاگرام پر اپنے نام ساتھ لکھے لفظ احد کو بھی ہٹا دیا تھا جس نے ان افواہوں کو مزید ہوا دی تھی، دونوں پچھلے برس سے علیحدہ علیحدہ زندگی گزار رہے ہیں، تاحال دونوں کی جانب سے رشتے کو ختم کرنے کے حوالے سے تصدیق یا تردید سامنے نہیں آ سکی ہے۔
یاد رہے کہ سجل علی نے ماضی کے معروف اداکار آصف رضا میر کے اداکار بیٹے احد رضا میر سے لو میرج کی تھی۔ اداکارہ نے ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کو خوب منوایا ہے، انہوں نے سال 2016 میں فلم زندگی کتنی حسین ہے، 2017 میں موم، 2021 میں کھیل کھیل میں اپنے کرداروں کو حقیقی رنگ دے کر خوب شہرت حاصل کی۔
آصف زرداری اور شجاعت ملاقات میں کیا بریک تھرو ہوا
اس کے علاوہ سجل علی نے شوبز انڈسٹری کو درجنوں مشہور ڈرامہ سیریز بھی دی ہیں جن میں نادانیاں، محمود آباد کی مالکن، میرے قاتل میرے دلدار، میری لاڈی، محبت جائے بھاڑ میں، کہانی ایک رات کی وغیرہ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ سجل علی کے والدین انتقال کر چکے ہیں جبکہ ان کی بہن صبور علی کی شادی پچھلے برس ہوئی تھی جس میں احد رضا میر نے شرکت نہیں کی تھی اور یہیں سے سجل اور احد کے مابین اختلافات کی خبریں عام ہو گئی تھیں۔