سلمان خان، شاہ رخ خان کے ایکشن سینز کیلئے 35کروڑ کے سیٹ کی دھوم

بالی ووڈ بھائی جان سلمان خان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کی طویل عرصے بعد ایک ساتھ فلم میں انٹری کے لیے خصوصی سیٹ تیار کیا گیا ہے، مداح دونوں سٹارز کو فلم ”ٹائیگر تھری“ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے، اگر شاہ رخ خان اور سلمان خان کو ایک ہی فریم میں پیش کرنا ہو تو فلم انڈسٹری کے ان دو سپر سٹارز کے ساتھ انصاف کرنے کیلئے فلمساز کو کچھ ایسا کر گزرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جو پہلے کبھی نہ دیکھا گیا ہو۔ایسا ہی کچھ سلمان خان کی فلم ٹائیگر تھری میں شاہ رخ کی مختصرانٹری کے لیے کیا جا رہا ہے، شاہ رخ اور سلمان خان کے ایک ساتھ ہونے والے ایکشن سین کے لیے 35 کروڑ روپے کا ایک شاندار سیٹ لگایا جا رہا ہے۔
فلم پٹھان میں ان دونوں بڑے سٹارز کی کیمیو نے پردے پر ہلچل مچا دی تھی اور اسی کا رد عمل دیکھتے ہوئے اب ٹائیگر تھری میں ان دونوں کے خصوصی سین کو عظیم الشان طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایکشن سین 8مئی کو شوٹ کیا جائے گا، فلم پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے کچھ مناظر کو لوگوں نے بے حد پسند کیا تھا،اس لیے ٹائیگر تھری میں اب لوگوں کی توقعات کو مزید بڑھانے کی کوشش ہے۔ویسے فلم پٹھان نے جو کر دکھایا ہے وہ بھی آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی، اس فلم نے سنیما گھروں سے او ٹی ٹی پی پر منتقل ہونے والی فلم انڈسٹری میں لوگوں کا اعتماد بحال کر دیا ہے، پوری دنیا میں دھوم مچانے کے بعد اب پٹھان بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ 1971 کے بعد یہ بنگلہ دیش میں ریلیز ہونے والی یہ پہلی انڈین فلم ہوگی۔
نمستے لندن اور سنگھ از کِنگ جیسی ہٹ فلمیں بنانے والے فلمساز وِپُل شاہ کافی عرصے سے لندن ڈریم، وقت اور نمستے انگلینڈ جیسی کئی فلاپ فلموں کا بوجھ اٹھا کر گھوم رہے تھے اور ایک ہٹ فلم کی تلاش میں تھے۔ ایسے میں کشمیر فائلز کے تخلیق کار‘ وویک اگنی ہوتری کی فلم کی ’کامیابی‘ دیکھ کر انھیں حوصلہ ملا اور انھوں نے بھی ان ہی کے نقشِ قدم پر چلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’کیرالہ سٹوری‘ بنانے کا فیصلہ کیا۔
کئی سیاسی رہنماؤں اور شخصیات نے فلم کو نفرت پھیلانے اور سنگھ پریوار کا ایجنڈا بتاتے ہوئے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ گانگریس رہنما ششی تھرور نے ٹوئٹ کیا کہ ’یہ آپ کی کیرالہ سٹوری ہے، ہماری نہیں لیکن ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کرناٹک کی ایک انتخابی ریلی میں اس فلم کی تعریف میں قصیدے پڑھتے نظر آئے،ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ملک میں دہشت گردانہ سازش کا پردہ فاش کرتی ہے۔
ویسے وویک اگنی ہوتری جو کشمیر فائلز کے بعد اب ’دلی فائلز‘کی تیاری میں ہیں انھیں ہمیشہ سے ہی بالی وڈ سے شکایت رہی ہے۔ اب ان کا کہنا ہے کہ ہندی فلم انڈسٹری نے ان کا مکمل بائیکاٹ کر رکھا ہے۔ وویک کہتے ہیں کہ کنگنا اور ان کے علاوہ کوئی بھی بالی ووڈ پر سوال نہیں اٹھاتا۔ وویک کا کہنا ہے کہ اب جو فلمیں بالی ووڈ میں بن رہی ہیں وہ شائقین کو سنیما ہال تک لانے میں ناکام ہیں کیونکہ ان فلموں میں حقیقی مسائل نہیں دکھائے جاتے۔

Related Articles

Back to top button