سرمد کھوسٹ کی حساس موضوع پر مبنی فلم ’’کملی‘‘

معروف اداکار اور فلسماز سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی فلم کے حوالے سے مداحوں کا طویل انتظار آخرکار ختم ہو گیا ہے، فلم ’’کملی‘‘ کی نمائش متعدد مرتبہ موخر ہونے کے بعد اس کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم ’’کملی‘ کی شوٹنگ 2019 سے جاری تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ اسے 2020 کے آخر یا پھر 2021 میں جاری کیا جائے گا، تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر اس کی نمائش موخر ہوتی رہی، اب فلم کی ٹیم نے اس کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے رواں برس 3 جون کو سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیزر ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اس سے عندیہ ملتا ہے کہ ’کملی‘ انتہائی حساس اور اہم سماجی موضوع پر بنائی گئی منفرد فلم ہے، ٹیزر دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اسکی کہانی خواتین کے مرکزی کرداروں پر مبنی ہوگی، تاہم اس میں مرد بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ٹلیزر ٹریلر میں معروف اداکارہ صبا قمر اور اداکارہ ثانیہ سعید، اداکار عمیر رانا، عدیل افضل اور نمرہ بُچہ سمیت دیگر اداکاروں کے کرداروں کو بھی دکھایا گیا ہے، ٹیزر میں فلم کے ڈائیلاگز کی بجائے پس پردہ موسیقی میں اس کے مناظر دکھائے گئے ہیں، جن سے فلم کے حساس موضوع کا عندیہ ملتا ہے۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کی کہانی کس حساس اور اہم سماجی مسئلے کے گرد گھومتی ہے، تاہم اس کے حوالے سے صبا قمر بتایا کہ ’’کملی ‘‘ میں ان کا کردار اب تک کے کرداروں سے بہت مختلف ہے، ’کملی‘ میں ان کا کردار ان کے دل کے بہت قریب ہے، تاہم اپنے کردار کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی تھی۔

اداکارہ نے ’کملی‘ کی کہانی پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جا سکتا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے اس فلم کو اپنی بالی وڈ فلم’ہندی میڈیم‘ سے بھی بڑی فلم قرار دیا تھا۔

شاہد کپورکی بیوی میرا اصل محبت کس سے کرتی ہیں؟

’’کملی‘‘ کے ڈائیلاگ فاطمہ ستار نے لکھے ہیں جبکہ اس کی ہدایات سرمد سلطان کھوسٹ نے دی ہیں، فلم کو سرمد کھوسٹ نے کنول اور عرفان کھوسٹ کے ہمراہ پروڈیوس کیا ہے اور اسے ’کھوسٹ‘ فلم کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا، ’’کملی‘‘ کے علاوہ عیدالفطر پر صبا قمر کی ایک اور رومانٹک کامیڈی فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ بھی ریلیز ہوگی۔

واضح رہے کہ فلمساز سرمد کھوسٹ کی ایک اور فلم ’’زندگی تماشا‘‘ تاحال ریلیز نہیں ہوسکی ہے، فلم کی ریلیز کو مذہبی جماعت کی جانب سے اعتراضات اور احتجاج کی کال کے بعد روک دیا گیا تھا، جبکہ سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز کے لیے قانونی جنگ اختیار کریں گے۔

Sarmad Khost’s sensitive subject based film Kamli | video in Urdu

Related Articles

Back to top button