شاہ رخ خان کے بنگلے کی قیمت کیا ہے؟حقیت سامنے آگئی

بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان اپنی بہترین اداکاری کی بنا پربھارتی فلم انڈسٹری اور اپنے چاہنے والے کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔
ممبئی کے واقع شاہ رخ خان کے پرتعیش بنگلے’منت’ کے باہر ہروقت مداحوں کا رش لگا رہتا ہے۔ بہت سے خاص مواقعوں پر کنگ خان بنگلے سے باہر آتے ہیں اور مداحوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔
شاہ رخ خان کے بنگلے میں خاص کیا ہے؟ انہوں نے اس بنگلے کو کیسے خریدا انکا یہ بنگلہ پہلے کس کی ملکیت میں تھا؟
شاہ رخ خان کا بنگلہ منت 27 ہزار مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے۔ کنگ خان نے اس بنگلےکو پہلی بار 1998 میں دیکھا جب وہ باندرہ میں اپنی فلم یس باس کی شوٹنگ کررہے تھے۔
یہ بنگلہ پہلے ولا ویانا کے نام سے جانا جاتا تھا اوراس کے مالک نریمان دوباش تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کا دل اس بنگلے پر اس قدر آیا کہ انہوں نے اس کے مالک سے ملنے کا فیصلہ کیا۔
رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے یہ بنگلہ 2001 میں 13 کروڑ سے زائد میں خریدا تھا۔ شروع میں شاہ رخ نے اس کا نام جنت رکھا لیکن 2005 میں اس کا نام تبدیل کرکے منت Mannat رکھ دیا۔
منت ایک گریڈ 3 ہیریٹیج ولا ہے جو 1920 میں بنایا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ اسے جدید اطالوی آرکیٹیکٹس کے ساتھ بنایا گیا ہے۔ اس 6 منزلہ بنگلے میں ایک جم، سوئمنگ پول اور نجی فلم تھیٹر ہے۔
اس بنگلےکو خریدنے کےبعد شاہ رخ خان نےاپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ مل کر اس کی تزئین و آرائش کی۔ خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک انٹیریئرڈیزائنر ہیں۔
13.32 کروڑ روپے میں خریدے گئے اس بنگلے کی قیمت اب بڑھ کر 200 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔یعنی 20 سالوں میں اس کی قیمت میں 15 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق جب ’ولا ویانا‘ کو فروخت کرنے کی کوششیں جاری تھیں تو اسے خریدنے کی پہلی پیشکش سلمان خان کو دی گئی تاہم انہوں نے اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔