سندھ ، بلوچستان کی خواتین فلمسازوں کیلئے ’مینٹور شپ‘ پروگرام کا اعلان

پاکستان کی عالمی شہریت یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سندھ اور بلوچستان کی خواتین فلم سازوں کے لیے ’مینٹور شپ‘ پروگرام کا اعلان کردیا۔

انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعےشرمین عبید چنائے نے بتایا کہ منصوبے کے تحت سندھ اور بلوچستان کی 20 خواتین فلم سازوں کو منتخب کیا جائے گا،اورمنتخب ہونے والی خواتین کو جوڑی کی صورت میں منصوبہ دیا جائے گا اور مجموعی طور پر 10 فلمیں تیار کی جائیں گی۔

پروگرام میں شرکت کی خواہش مند خواتین فلم سازوں کو اپنی درخواستیں 25 نومبر تک بھیجنے کی ہدایت کی گئی اور درخواست فارم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے،منتخب ہونے والی ہر جوڑی کو تقریبا 10 لاکھ روپے تک معاونت اور 9 ماہ تک امریکا اور اسکاٹ لینڈ کے فلم سازوں سے تربیت دلوائی جائے گی۔

رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کے ہاں بیٹی کی پیدائش

واضح رہے کہ ’پٹاخا پکچر‘ کا منصوبہ گزشتہ برس شروع کیا تھا اور اس کے تحت جنوری 2022 میں پہلی بار ملک بھر کی 10 خواتین فلم سازوں کو 12 ہفتوں کی تربیت اور معاونت فراہم کی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button