بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو کنسرٹ کے دوران خاتون نے زخمی کر دیا

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کو کنسرٹ کے دوران خاتون نے زخمی کر دیا۔

بالی وڈ کے سب سے پسندیدہ اور مقبول گلوکاروں میں سے ایک اریجیت سنگھ ان دنوں بھارت کے کئی شہروں کے دورے میں مصروف ہیں۔انہوں نے حال ہی میں دہلی، چنئی، کولکتہ اور احمد آباد جیسے شہروں میں پرفارم کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کو اریجیت سنگھ نے اورنگ آباد میں لائیو کنسرٹ میں  پرفارم کیا جہاں انہوں نے اپنے کئی مقبول ترین گانے گا کر سامعین کو مسحور کیا۔

تاہم اسی کنسرٹ کے دوران ایک خاتون پرستار نے اسٹیج کے قریب آکر اریجیت کا ہاتھ کھینچا جس کے نتیجے میں گلوکار معمولی زخمی ہوگئے، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

ویڈیو میں اریجیت سنگھ کو خاتون کو بتاتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ اس کی یہ حرکت کتنی غلط ہے۔

اریجیت سنگھ نے خاتون سے کہا کہ ‘اگر میں پرفارم نہیں کر پایا  تو آپ لوگ مزہ بھی نہیں کر پائیں گے، تم نے مجھے اس طرح کھینچا ، کہ میرا ہاتھ اب تک کانپ رہا ہے،کیا میں کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاؤں؟

Related Articles

Back to top button