گلوکارہ شکیرا کی فٹ بالر شوہر سے 12 برس بعد علیحدگی

ہالی ووڈ کی معروف آواز شکیرا کی اپنے ہسپانوی فٹ بالر شوہر سے شادی اختتام کو پہنچ گئی ہے، 35 سالہ فٹ بالر جیرارڈ پیک نے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں سٹارز کی پبلک ریلیشننگ ایجنسیز کے مشترکہ بیان میں علیحدگی کی تصدیق کر دی گئی، دونوں کی جانب سے جاری بیان میں علیحدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں سٹارز بچوں کے بہتر مستقبل اور پرورش کی خاطر الگ ہو رہے ہیں، دونوں نے میڈیا سے نجی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی اپیل بھی کی، تاہم واضح طور پر علیحدگی کا سبب نہیں بتایا گیا۔

درست ٹیم کا انتخاب نہ کرنا عمران کی بڑی غلطی تھی

گلوکارہ شکیرا اور ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ نے 12 سالوں سے تعلقات قائم رکھے ہوئے تھے، دونوں کے دو بچے بھی ہیں جوکہ سابق شوہر کے آبائی ملک سپین میں رہائش پذیر تھے۔ شکیرا اور جیرارڈ پیک کے درمیان 2010 میں تعلقات استوار ہوئے تھے، دونوں کے درمیان اس وقت رومانس پروان چڑھا جب فٹ بالر گلوکارہ کے شہرہ آفاق گانے واکا واکا میں 2010 میں نظر آئے تھے۔ گانا شکیرا کا سب سے زیادہ سنا جانے والا گانا بھی ہے اور اس سے وہ شہرت کی نئی بلندیوں کو بھی پہنچی تھیں، واکا واکا کے بعد جیرارڈ پیک اور شکیرا نے شادی کرلی تھی مگر اب 12 سال تعلقات میں رہنے کے بعد دونوں الگ ہو گئے۔

دونوں کے درمیان علیحدگی اور اختلافات کی خبریں گزشتہ کچھ ہفتوں سے ہسپانوی میڈیا میں جاری تھیں اور بتایا جا رہا تھا کہ جیرارڈ پیک اہلیہ اور بچوں سے الگ ہو کر علیحدہ رہائش میں منتقل ہوگئے ہیں، دونوں کے درمیان ایک ایسے وقت میں علیحدگی ہوئی ہے جبکہ دونوں کو سپین میں الگ الگ قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے۔ شکیرا کو 2012 سے 2014 کے درمیان میوزک کنسرٹس سے کمائی کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا ٹیکس نہ ادا کرنے کے الزام میں قانونی کارروائیوں کا سامنا ہے جبکہ جیرارڈ پیک کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے فٹ بال کپ میں ایک ہسپانوی ٹیم کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر کمیشن لینے کے الزامات کا سامنا ہے۔۔

جرارڈ پیک اور شکیرا نے خود پر لگنے والے الزامات کو رد کرتے ہوئے عدالتوں میں ثبوتوں کے ہمراہ قانونی کارروائی کا سامنا کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ جیرارڈ پیک یورپ کے سب سے بہترین فٹ بالر میں سے ایک ہیں اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے ہسپانوی فٹ بالرز میں بھی شامل ہیں، شکیرا نہ صرف کولمبیا اور سپین بلکہ عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ مقبول گلوکارائوں میں سے ایک ہیں، وہ بھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی شخصیات میں شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button