اکشے کمار، کپل شرما میں جھگڑے کی کہانی سامنے آ گئی

بھارتی اداکار اکشے کمار کے بارے میں خبریں ہیں کہ وہ ‘دی کپل شرما شو’ میں اپنی اگلی فلم ‘بچن پانڈے’ کی پروموشن کے لیے نہیں آئیں گے۔ اکشے کمار مبینہ طور پر کامیڈین کپل شرما سے ناراض ہیں کہ انہوں نے وہ ویڈیو لیک کی جسے نشر کرنے سے انہوں نے منع کیا تھا.

یہ لیک ویڈیو مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کے انٹرویو سے متعلق تھی،ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہے کہ کپل نے اکشے سے ایک ‘مشہور شخصیت’ کے ساتھ کیے گئے انٹرویو کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ آپ انٹرویو میں یہ بھی پوچھیں کہ آپ کو آم کھانا کیسا لگتا ہے۔

پاکستانیوں کو لتا جی سے غیرمعمولی محبت تھی

یہ سن کر اکشے کمار ہنس پڑے، کپل مبینہ طور پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ اکشے کے انٹرویو کا حوالہ دے رہے تھے، اکشے اور کپل کے درمیان ہونے والی اس گفتگو کا کلپ مبینہ طور پر تنازع کی وجہ بن گیا ہے، بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ شوٹنگ ختم ہونے کے بعد اکشے نے چینل سے درخواست کی کہ وہ کلپ کو نشر نہ کرے کیونکہ اس میں وزیر اعظم کے دفتر پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

ذرائع نے ویب سائٹ کو بتایا، ’یہ مہمانوں کا حق ہے کہ وہ ایسی درخواست کریں کیونکہ شو لائیو نہیں ہے، چینل نے اتفاق کیا لیکن وہ کلپ کچھ ہی دیر میں انٹرنیٹ پر لیک ہو گیا، یہ کپل کی ٹیم میں کسی کی طرف سے اعتماد کی خلاف ورزی تھی اور اکشے نے شو میں دوبارہ شرکت سے پہلے وضاحت طلب کی ہے۔

Related Articles

Back to top button