ایکشن مصالحہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ کا ٹریلر جاری

ملک میں بڑھتی ہوئی رشوت ستانی، جعلی کرنسی، کرپشن جیسے موضاعات کو زیر نظر لانے والی ’’قائداعظم زندہ باد‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، فلم میں معروف ادکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ ٹریلر سے پتا چلتا ہے کہ فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ ملکی حالات کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے، ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم ’پاکستان زندہ باد‘ کی کاسٹ میں ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، محمود اسلم اور نیئر اعجاز شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو پہلے تو خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار افسر بن جاتا ہے، مداحوں کو فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

عمران کے کہنے پر فوج مخالف سوشل میڈیا ٹریندز میں کمی

فلم میں مائرہ خان نے ’جیا‘ جبکہ فہد مصطفیٰ نے ’گلاب‘ کا کردار ادا کیا ہے۔ٹریلر میں کراچی کی مشہور عمارتوں، سڑکوں اور علاقوں کے علاوہ مزار قائد، گورنر ہاؤس، حبیب بینک پلازہ، میری ویدر ٹاور اور امپریس مارکیٹ کو بھی دکھایا گیا ہے۔ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ ’قائد اعظم زندہ باد‘ اگرچہ فہد مصطفیٰ کی ایکشن کامیڈی فلم ’نا معلوم افراد‘ سے مختلف ہوگی، تاہم فلم کے ایکشن سینز دیکھ کر لگتا ہے کہ اس فلم میں بھی فہد مصطفیٰ کی پرانی فلم کا تڑکا شامل ہوگا۔فلم میں فہد مصطفیٰ کے ہمراہ جاوید شیخ بھی پولیس اہلکار کے روپ میں دکھائی دیں گے جب کہ نیر اعجاز منفی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم میں جہاں فہد مصطفیٰ دبنگ پولیس افسر کے روپ میں دکھائی دیں گے، وہیں ماہرہ خان بھی ان کے ساتھ ایکشن کرتی دکھائی دیں گی۔فلم کے ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ شائقین کو ’قائد اعظم زندہ باد‘ میں جہاں مصالحہ دیکھنے کو ملے گا، وہیں وہ ایکشن سے بھی محظوظ ہوں گے۔

فلم کا ٹریلر دیکھ کر ایک تبصرہ نگار کا کہنا ہے کہ ہماری فلموں میں ’سٹنٹس‘ کی کمی ہوتی تھی، شکر ہے ہمیں ’طیفا‘ کے بعد ایک اور اچھی فلم دیکھنے کو ملے گی۔ ایک اور صارف نے فلم میں ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بہترین ڈائیلاگ ہے، میں کھاتا ہو ں تو لگاتا بھی ہوں جبکہ کچھ ٹریلر دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا ایک نیا دور شروع ہو گیا ہے۔

سید عمران کاظمی کہتے ہیں کہ کلپس دیکھ کر لگ رہا ہے کہ نقل کیے گئے ہیں لیکن مجموعی طور پر بہت اچھا کام کیا ہے، وردہ گل نامی صارف نے لکھا کہ یہ فلم انشااللہ بلاک بسٹر آف دی ائیر ثابت ہوگی۔

بابی بٹ نامی صارف نے لکھا کہ آئوٹ سٹینڈنگ ورک، بیسٹ آف لک پاکستانی فلم انڈسٹری، دی کیپٹن آرمی نامی صارف نے لکھا کہ نبیل قریشی ہمیشہ یونیک آئیڈیا کے ساتھ سامنے آتے ہیں، جس طرح نامعلوم افراد میں بہترین کام دیکھنے کو ملا، یہ فلم بھی اچھی ثابت ہوگی۔

شمائلہ کوکو نامی صارف نے لکھا کہ ہم قائداعظم کو کبھی نہیں بھلا سکتے، وہ ابھی بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں، عنایہ نعمان نامی صارف نے لکھا کہ بالکل اسی قسم کی فلموں کی ہماری انڈسٹری کو ضرورت ہے۔

واصف آرٹ نامی صارف کمنٹس کیے کہ یہ فلم پرفیکٹ ہٹ ہے، اسی قسم کی فلموں کا ہم پاکستانی انتظار کر رہے ہیں، شارق فرید نامی صارف نے لکھا کہ یہی نبیل قریشی کی پاور ہے کہ وہ فلم میں جان ڈالتے ہیں، احمد جان نامی صارف نے لکھا کہ بالکل ایسی ہی فلموں کی ہمیں ضرورت ہے، فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ کو دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button