سشمیتا سین اپنی لے پالک بیٹیوں کی شادی کیوں نہیں کر سکیں؟

1994 میں مس یونیورس کا تاج پہننے والی بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی لے پالک بیٹیوں کی شادی نہ کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میری زندگی میں ایسا کوئی آدمی نہیں آیا جس کو میری ترجیحات کے متعلق نہ پتا ہو۔ بالی ووڈ سٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو دیئے گئے انٹرویو میں معروف اداکارہ و سابق مس ورلڈ سشمیتا نے انکشاف کیا کہ رینی کو گود لینے کے بعد میں نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ میں جس سے شادی کروں وہ میری بیٹیوں کی ذمہ داری بانٹ لے، لیکن مجھ سے شادی کرنے والا مجھے میری بیٹیوں سے الگ ہونے کے لیے بھی نہیں کہہ سکتا کیونکہ بیٹیوں کو ایک خاص عمر تک ان کی ضرورت ہے۔

سشمیتا نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بہت سارے دلچسپ مردوں سے ملی ہیں لیکن ان سے شادی نہ کرنے کی واحد وجہ

اسمبلی سے پاس ہونے والا لاپتہ افراد کا بل بھی لاپتہ ہو گیا

یہ ہے کہ وہ مایوس کن تھے، اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے شادی نہ کرنے کے فیصلے کا ان کے بچوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میری بیٹیاں بہت مہربان طبیعت کی مالک ہیں، اپنی زندگی میں انہوں نے لوگوں کو کھلے بازوؤں سے قبول کیا اور کبھی منہ نہیں بنایا۔

سشمیتا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ تین مرتبہ شادی کرنے کے قریب پہنچیں لیکن خدا نے انہیں بچا لیا، انکا کہنا ہے کہ اگر میں شادی کرلیتی تو ان سے جڑی زندگیاں تباہ ہو جاتیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سشمیتا نے اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ روہمن شال سے اچانک علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ اس سے پہلے یہ خیال کیا جاتا تھا کہ دونوں شادی کر لیں گے۔ تاہم ان دونوں کی دوستی اب بھی برقرار ہے، سشمیتا سین اب تک بالی ووڈ میں کئی سپر ہٹ فلمیں دے چکی ہیں، 2000 میں اداکارہ کو فلم بیوی نمبر ون پر فلم فیئر، سٹار سکرین ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ فلم صرف تم کے لیے آئیفا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

Related Articles

Back to top button