بشریٰ انصاری کے پشتو گانے کے ری میک کی دھوم

گلوکار جاوید اختر کے گائے ہوئے پشتو گانے ’’تجھ کو قسم ہے میری نہ آنا ہاتھ خالی‘‘ نے اس قدر مقبولیت حاصل کی کہ اسے کئی گلوکار اپنی آواز میں مختلف انداز اور بولوں کے ساتھ گا چکے ہیں، اس گانے کو اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی پی ٹی وی کے پروگرام ’ففٹی ففٹی‘ میں گایا تھا لیکن اس میں مزاح کے رنگ ڈالنے کے لیے اس کے بول کچھ تبدیل کر دیئے تھے۔ بشریٰ انصاری نے

باپ اور بیٹے کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بنانے کی اصل وجہ کیا؟

جب یہ گانا گایا تو اس کے بول کچھ یوں ہو گئے ’تجھ کو قسم ہے میری نہ آنا ہاتھ خالی، دبئی جانے والے کہتی ہے یہ گھر والی۔
پروگرام ’’ففٹی ففٹی‘‘ کے اس سیگمنٹ میں بشری نے یہ گانا اسماعیل تارہ کے لیے گایا تھا جو نوکری کے حصول کے لیے دبئی جاتے تھے۔ دہائیوں بعد یہ گانا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور یہی وجہ ہے کہ بشریٰ انصاری کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں سے ایک ہے۔ اس گانے کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ بشریٰ انصاری نے اسے ایک بار پھر گنگنایا اور اس کی ویڈیو اپنے اکاؤنٹ سے انسٹا گرام پر پوسٹ کی جس کا مقصد متحدہ عرب امارات سے اپنی محبت کا اظہار کرنا تھا۔
بشریٰ انصاری یہ گانا گنگنانے کے بعد کہتی ہیں کہ متحدہ عرب امارات سے ہمارے بہت پرانے تعلقات ہیں، بہت پیار بھرے اور ہم سب کی بڑی بڑی اچھی اچھی یادیں ہیں، بہت سے لوگوں کا روزگار وہاں سے جڑا ہوا ہے، بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بھی ایک بڑی تعداد اس گانے کو خود گانے کے بعد ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہی ہے۔
ٹوئٹر پر زہرہ نامی صارف نے لکھا کہ ’دبئی جانے والے‘ ٹرینڈ دیکھا اور سوچا کہ کیوں نہ اس کا حصہ بنا جائے، ڈاکٹر آمنہ جمال نامی صارف نے بھی اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ بشریٰ انصاری کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔
واضح رہے بشریٰ انصاری نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز کم عمری میں 1950 کی دہائی میں کیا تھا اور اپنی چھ دہائیوں سے زیادہ پر محیط کیریئر میں وہ متعدد ایوارڈز جیت چکی ہیں جس میں صدارتی ایواڈ برائے حسن کارکردگی بھی شامل ہے۔

Related Articles

Back to top button