’’لندن نہیں جائوں گا‘‘ بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان

معروف ہدایتکار اور اداکار ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کی ٹرائی اینگل لو سٹوری پر مبنی فلم ’’لندن نہیں جائوں گا‘‘ کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے بڑی عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ کو گزشتہ برس ریلیز کیے جانے کا امکان تھا مگر کرونا کی وبا کے باعث جہاں اس کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوئی، وہیں اس کی ریلیز بھی ملتوی کر دی گئی تھی، رواں برس فلم کی آخری شوٹنگ ترکی اور لندن میں مکمل کرنے کے بعد اب اس کا پہلا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مائیک ٹائسن نے دوران پرواز مخالف کو ناک آؤٹ کردیا

اے آر وائے فلمز‘ کے بینر تلے ریلیز ہونے والی ارسو فلم کو ہمایوں سعید، اور سلمان اقبال سمیت چار افراد نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کہانی خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے۔ ہدایت کار ندیم بیگ کی فلم میں ہمایوں سعید، مہوش حیات اور کبریٰ خان کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی ان تینوں افراد کی محبت کے گرد گھومتی ہے۔

ٹریلر سے یہ عندیہ بھی ملتا ہے کہ کبریٰ خان اصل میں ہمایوں سعید سے جب کہ ہمایوں مہوش حیات سے محبت کر بیٹھتے ہیں مگر مہوش ان سے محبت کرنے کو تیار نہیں ہوتی۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ہمایوں سعید اور مہوش حیات نے ایک اور فلم “پنجاب نہیں جاؤں گی’ میں بھی ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔ لندن نہیں جاؤں گی’ نامی فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ مہوش حیات اہل خانہ کے ہمراہ لندن میں رہتی ہیں مگر جب وہ پاکستان آتی ہیں تو ہمایوں سعید ان سے محبت کرنے لگتا ہے۔ پھر مہوش واپس لندن چلی جاتی ہیں، لیکن اسے اپنانے کے لیے ہمایوں سعید بھی واسع چوہدری کے ہمراہ پنجاب سے لندن پہنچنتے ہیں، لیکن مہوش حیات انہیں جھٹلا کر واپس پاکستان جانے کو کہتی ہیں۔ دیگر کاسٹ میں سہیل احمد اور صبا حمید بھی شامل ہیں۔ فلم میں متعدد پنجابی رومانوی گانے بھی شامل کیے گئے ہیں، اس کی شوٹنگ لندن اور ترکی کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کی گئی تھی اور ہمایوں سعید کو پنجابی نسل کے شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا‘ ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی پہلی رومانوی فلم ’پنجاب نہیں جاوٗں گی‘ کا سیکوئل نہیں بلکہ یہ ایک مختلف فلم ہے، تاہم دونوں کے موضوع ملتے جلتے ہیں، فلم کے ٹریلر کا اختتام گانے یار چھڈ گیا وے،، جان کڈ گیا وے’ پر کیا گیا جس کے بول مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیے جا رہے ہیں، فلم کے ٹریلر کو اب تک 20 لاکھ سے زائد یوٹیوب صارفین دیکھ چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button